loading

{اسلامی داستانیں: داستان نمبر ۱۱۴}

بد زبان کی دعا

ترجمہ: عون نقوی

شیخ محمد بن یعقوب کلینی نے اپنی سند سے نقل کیا ہے:

امام صادقؑ فرماتے ہیں کہ قوم بنى اسرائيل کا ايك شخص تين سال دعا كرتا رہا كہ اس كو خدا بيٹا عطا كرے ليكن اس كى دعا قبول نہ ہوئى۔ اس نے خدا كى بارگاہ ميں عرض كى كہ اے خدا كيا ميں تم سے دور ہوں كہ تو ميرى دعا قبول نہيں كرتا؟ چند روز بعد عالم خواب ميں ايك شخص اس كے پاس آيا اور كہا كہ تم نے تين سال ناپاك دل، ناخالص نيت اور اس حال ميں كہ تم بد زبان تھے، دعا كى ہے اس وجہ سے تمہارى دعا قبول نہيں ہوئى اگر چاہتے ہو كہ تمہارى دعا قبول ہو تو اپنے دل كو پاك كرلو، پھر پاك زبان كے ساتھ خدا كى بارگاہ ميں دعا كرو تمہارى دعا ضرور قبول ہوگى۔ اس كے بعد اس نے توبہ كى اور خدا نے اس كى دعا كو مستجاب كر ليا۔[1] محمدى اشتہاردى،محمد،داستان ہاى اصول كافى، ص۵۰۲۔ [2] کلینی، محمد بن یعقوب، الکافی، ج۲،ص۳۲۴،ح۷۔

منابع:

منابع:
1 محمدى اشتہاردى،محمد،داستان ہاى اصول كافى، ص۵۰۲۔
2 کلینی، محمد بن یعقوب، الکافی، ج۲،ص۳۲۴،ح۷۔
Views: 31

پڑھنا جاری رکھیں

گذشتہ مقالہ: عبادت پر اِترانے والا زاہد
اگلا مقالہ: بد ترین لوگ کون ہیں؟