فقہی سوال جواب
عقائدی سوال جواب
اسلامی معارف وڈیوز
مختلف اسلامی موضوعات پر تحقیقی اور تفصلی معلومات کے وڈیوز دروس سے استفادہ کیجیے جن کے عناوین درج ذیل وہیں:
- سیاست امام علی ع از نہج البلاغہ
- عرفان اسلامی
- ولایت فقیہ
- افکار شہید مطہری
- خطبہ شعبانیہ کی شرح
- فرشتے قرآن کی روشنی میں
- شرح کتاب توحید الکافی
- مہدویت از کتاب الکافی
اسلامی آڈیو دروس
اسلامی والپیپر گیلری
اسلامی والپیپر
مختلف اسلامی مناسبتوں اور مختلف موضوعات پر علمی فکری معلومات پر مشتمل خوبصورت اور جاذب وال پیپر
اسلامی کتب
قومیوں کی بلندی اور علمی رشد و کمال کی لئے کتاب کو دوست بنانا ضروری ہے. اس ضرورت کو محسوس کرتے ہوئےمنتخب اسلامی کتب کو ذخیرہ کیا گیا ہے جس سے استفادہ کے لئے یہاں کلک کیجیے.
البر کا تعارف
قران کریم اور روایات اہل بیت علیہم السلام میں اس امت کا اہم ترین فریضہ “امربالمعروف و نہی عن المنکر” قراردیا گیا ہے، جسے پس پشت ڈالنے کی صورت میں اللہ تعالی ایسے فاصد حکمران اس امت پر مسلط کر دے گا کہ دعا مانگیں گے تو قبول نہیں ہوگی-اپنے فرائض کی ادائیگی اور افکار و عقائد قران و اہل بیت علیہم السلام کی نشرواشاعت کی غرض سے “البر” کا پلیٹ فارم قائم کیا گیاہے ۔ البر کا لفظ قران کریم کی آیت کریمہ سے الہام لیا گیا ہےاور اس آیت کریمہ میں جو مقاصد بیان کئے گئے ہیں ان کو دین,ایمان و مذہب قرار دیتےہوئےاختیار کیا گیا ہے- لہذا ہمارا اولین مقصد و ہدف “قران کریم اور اہل بیت علیہم السلام کی پاکیزہ روایات” سے افکار و نظریات کا حصول اور اس کی نشرواشاعت ہے-نیز وقت کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئےاپنے انفرادی اور اجتماعی فرائض کی انجام دہی اور اپنے زمانے کی حجت الہی, بقیت اللہ اعظم امام مہدی علیہ السلام کے اہداف کواپنا ہدف قرار دیتے ہوئے عدل و انصاف کے قیام کے لئے ظلم و ستم سے حسب استطاعت مبارزہ کرنا اور عا لمی حکومت کے لئے زمین ہموار کرنا بنیادی اہداف ہیں جو کہ صرف اس وقت ممکن ہےجب نیابت امام مہدی علیہ السلام میں قا ئم ہونے والے الہی نظام”ولایت فقیہ” سے مرتبط رہا جائے-اہل بیت علیہم السلام کی سیرت طیبہ سے درس لیتے ہوئےتبلیغ وتعیلم کو ذریعہ بنایا گیا ہےتا کہ شعور و بصیرت کے مرحلے کو طے کیا جا سکے- امید ہے اس کار خیر میں آپ کی شمولیت “تعاونوا علی البر والتقوي” کا عملی مصداق قرار پائےگی اور آل محمد علیہم السلام کی تعلیمات و اہداف دنیا کے کونے کونےتک پہچانے میں ممد و معاون ثابت ہوں گی-بےشک اللہ سبحانہ اپنے صراط کے راہیوں کا پشت پناہ ہےاور وہی کامیابی, سربلندی، اور عزت عطا کرنےوالا ہے