loading

الکافی میں امام جعفر صادق # سے معتبر روایت میں وارد ہوا ہے کہ امام    فرماتے ہیں کہ جب تم قربانی کا جانور خریدو اور اسے نحر یا ذبح کرنا چاہو تو اس کا رخ (یعنی گردن اور سینہ) قبلہ کی طرف کر دو اور یہ دعا پڑھو:

وَجَّهْتُ‏ وَجْهِيَ‏ لِلَّذِي‏ فَطَرَ السَّماواتِ‏ وَالْأَرْضَ حَنِيفاً، وَمَا أَنَا مِنَ الْمُشْرِكِينَ،‏ إِنَّ صَلاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيايَ وَمَماتِي لِلَّهِ رَبِّ الْعالَمِينَ، لا شَرِيكَ لَهُ، وَبِذلِكَ أُمِرْتُ، وَأَنَا مِنَ‏ الْمُسْلِمِينَ،‏ اللَّهُمَّ مِنْكَ وَلَكَ، بِسْمِ اللَّهِ، وَاللَّهُ أَكْبَر، اللَّهُمَّ تَقَبَّلْ مِنِّي‏.

{الكافي، ج 9، ص 122، باب 185، باب الذبح، حديث: 6/7883}

یہی دعا من لا یحضرہ الفقية  میں امام علی # سے منقول ہے۔ نیز بعض روایات میں اس دعا کو قربانی سےپہلے پڑھنے کی تاکید وارد ہوئی ہے۔ (من لا يحضره الفقيه، ج 2، ص 489، حديث: 3046)

قربانی کی مختصر دعا:

من لا يحضره الفقيه میں امام جعفر صادق # سے روایت میں وارد ہوا ہے کہ تمہاری قربانی کو نہ کسی یہودی کو ذبح کرنا چاہیے اور نہ کسی عیسائی کو، بلکہ اگر کوئی مسلمان خاتون تو وہ اپنے لیے خود ذبح کرے۔ ذبح کرتے ہوئے جانور کو قبلہ رخ کیا کرو اور یہ دعا پڑھو۔

وَجَّهْتُ‏ وَجْهِيَ‏ لِلَّذِي‏ فَطَرَ السَّماواتِ‏ وَالْأَرْضَ حَنِيفاً مُسْلِماً، اللَّهُمَّ مِنْكَ وَلَكَ.

{من لا يحضره الفقيه، ج 3، ص 503، حديث: 3081}

Views: 179

پڑھنا جاری رکھیں

گذشتہ مقالہ: روز عرفہ زیارت امام حسینؑ
اگلا مقالہ: عمل ام داؤد