loading

{ اعمال رجب المرجب }
عمل ام داؤدؓ

تحریر : سید محمد حسن رضوی
02/06/2023

۱۵ رجب کے اعمال میں سے ایک عمل ام داؤد ہے جسے دعاء استفتاح اور دعاء اجابت و نجاح بھی کہا جاتا ہے۔ اس کو چوتھی صدی ہجری کے محدثین نے اپنے اعمال کی کتب میں ام داؤد کے طریق سے امام جعفر صادقؑ سے نقل کیا ہےجس کے بعد متأخرین نے اس عمل کو رجب المرجب کے اعمال کے ضمن میں ذکر کیا ہے۔ درج ذیل عناوین کے تحت ہم عمل ام داؤد کی تفصیلات کو ملاحظہ کر سکتے ہیں:

عمل ام داؤدؓ کا منبع :

اہل بیتؑ کے معارف کا جو ذخیرہ ہم تک پہنچا ہے اس کے مطابق اس عمل کو سب سے پہلے شیخ صدوق ؒ متوفی ۳۸۱ ھ نے اپنی کتاب ’’فضائل الاشہر الثلاثہ‘‘ میں درج کیا ۔ اس کے بعد شیخ طوسیؒ متوفی ۴۶۰ ھ نے اپنی کتاب مصباح المتہجِّد میں اس کو رقم کیا ہے۔ نیز عبید اللہ بن عبد اللہ حسکانی متوفی ۴۹۰ ھ نے فضائل شہر رجب میں اس کا تذکرہ کیا ہے۔ سید ابن طاووس متوفی ۶۶۴ ھ نے شیخ طوسیؒ کی سند سے اس عمل کو اقبال الاعمال میں نقل کیا ہے ۔ متأخر محدثین اور کتب ادعیہ کے مؤلفین نے انہیں کتب سے اس عمل کو ۱۵ رجب المرجب کے خصوصی اعمال میں اس کو تحریر کیا۔

ام داؤدؓ کا تعارف:

ام داؤد کا نام فاطمہ بنت عبد اللہ بن ابراہیم بن حسین ہے جنہوں نے امام صادقؑ کو رضاعت کرانے کا شرف حاصل کیا اور اس طرح ا ن کے بیٹے امام جعفر صادقؑ کے رضاعی بھائی بنتے ہیں۔

اس عمل کی تعلیم کی وجہ:

منصور دوانیقی انتہائی سفاح اور ظالم جابر عباسی بادشاہ تھا جس نے بے دردی کے ساتھ امام حسن مجتبیٰ ؑکی اولاد قتل کیا۔ جناب حسن مثنی کے بیٹے عبد اللہ کو جب ان کے دو فرزندوں سمیت قتل کر دیا تو منصور دوانیقی نے ام داؤد کے بیٹے اور امام جعفر صادقؑ کے رضاعی بھائی داؤد کو گرفتار کر کے عراق کے زندانوں میں قید کر دیا ۔

اس عمل کی اہمیت:

سید ابن طاووس نے امام جعفر صادقؑ سے روایت نقل کی ہے کہ یہ جناب ام داؤد ؓ کو یہ عمل تعلیم دینے کے بعد امام صادقؑ نے فرمایا:{ِ وَاحْفَظِي مَا عَلَّمْتُكِ وَ احْذَرِي أَنْ تُعَلِّمِيهِ مَنْ يَدْعُو بِهِ لِبَاطِلٍ فَإِنَّ فِيهِ اسْمَ اللَّهِ الْأَعْظَمَ الَّذِي إِذَا دُعِيَ بِهِ أَجَابَ وَ إِذَا سُئِلَ بِهِ أَعْطَى فَلَوْ أَنَّ السَّمَاوَاتِ وَ الْأَرْضَ كَانَتَا رَتْقاً وَ الْبِحَارَ مِنْ دُونِهِمَا كَانَ ذَلِكَ عِنْدَ اللَّهِ دُونَ حَاجَتِكِ لَسَهَّلَ اللَّهُ تَعَالَى الْوُصُولَ إِلَى ذَلِكَ وَ لَوْ أَنَّ الْجِنَّ وَ الْإِنْسَ أَعْدَاؤُكِ لَكَفَاكِ اللَّهُ مَئُونَتَهُمْ وَ ذَلَّلَ [الله‏] رِقَابَهُم‏؛ جو عمل میں نے تمہیں تعلیم دیا ہے اس کو یاد کرو اور ہوشیار رہو کہیں ایسا ہو کہ تم کسی ایسے شخص کو اس عمل کی تعلیم دے بیٹھو جو اس کے ذریعے باطل کو حاصل کرنے کی دعا کرے کیونکہ اس عمل میں اللہ کا اسم اعظم ہے جس کے ذریعے جب بھی دعا مانگی جائے تو اللہ اسے قبول کرتا ہے اور جب بھی اس کے ذریعے سے کچھ مانگا جائے تو وہ اسے عطا کرتا ہے ، اگر آسمانوں اور زمین آپس میں ملے ہوں (یعنی نہ بارش برسے اور نہ سبزہ اگے اور زندگی کے کوئی آثار نہ دکھائی دیں ) اور ان دونوں کے پیچھے  سمندر ہوں  اور اللہ کے نزدیک یہ تمہاری حاجت روائی میں مانع بن رہیں ہوں تو بھی اللہ تعالیٰ اس حاجت تک رسائی آسان بنا  دے گا اور اگر جن و انس تمہارے دشمن ہو جائیں تو ان کے مقابلے میں اللہ تمہارے لیے کافی ہو جائے گا اور ان کی گردنوں کو ذلت و خواری کے ساتھ جھکا دے گا  }. [1]ابن طاووس، سید علی بن موسی، اقبال الاعمال، ج ۲، ص ۶۶۳۔

عمل ام داؤد کا بیان:

اس عمل کو شیخ صدوق، شیخ طوسی اور سید ابن طاووس نے جن خصوصیات کے ساتھ بیان کیا ہے وہ نکات کی صورت میں ترتیب کے ساتھ پیش خدمت ہیں:
۱۔ ماہِ رجب میں ایامِ بیض میں روزہ رکھیں۔ ایام بیض ہر مہینے کی 13، 14 ، 15 تاریخ کو کہتے ہیں ۔ لہٰذا تیرہ ، چودہ اور پندرہ رجب کو  روزہ رکھیں (سید ابن طاووس نے اقبال الاعمال میں درج کیا ہے کہ یہ عمل ماہِ رجب کے ساتھ خاص نہیں ہے بلکہ کسی بھی مہنیے میں ایام بیض کے تین روزے رکھ کر اس کو انجام دیا جا سکتا ہے) ۔
۲۔ ۱۵ رجب کو زوال کے وقت غسل کریں۔
۳۔ پاک ، صاف ستھرا لباس پہنیں اور گھر میں پاکیزہ اور طاہرہ جگہ کا نماز کے لیے انتخاب کریں
۴۔ بہترین خوشبو لگائیں کیونکہ فرشتوں کو خوشبو سے محبت ہے۔
۵۔ جب عمل شروع کریں تو کوئی آپ سے بات چیت نہ کریں اس لیے خلوت اختیار کریں۔
۶۔ ظہر کی نماز اس کے آٹھ نوافل کے ساتھ اچھے اور بہترین انداز میں رکوع ، سجود اور قنوت کے ہمراہ  پڑھیں۔ ظہر کے نوافل نمازِ ظہر سے پہلے دو دو رکعت کر کے پڑھے جاتے ہیں۔آٹھ رکعات میں سے پہلی رکعت میں الحمد کے بعد سورہ کافرون اور دوسری رکعت میں الحمد کے بعد سورہ توحید پڑھیں جبکہ بقیہ چھ رکعات میں مختصر سورتیں اپنی مرضی سے پڑھیے۔ آٹھ رکعات کے بعد نماز ظہر ادا کریں ۔ اس کے بعد آٹھ رکعات نماز عصر کے بہترین رکوع ، سجود اور قنوت کے اہتمام کے ساتھ پڑھیں اور اس کے بعد نماز عصر پڑھیں۔
۷۔ کوشش کریں کہ بارگاہ الہٰی میں گریہ کریں اگرچے مکھی کے سر کی مقدار کا آنسو آنکھوں جاری ہو کیونکہ دعاء کی اجابت کی علامت دل کی حرارت و گرمائش اور آنسوؤں کا جاری ہونا ہے۔ [2]شیخ صدوق، محمد بن علی، فضائل الاشہر الثلاثۃ، ص ۳۵۔
۸۔ نماز سے فارغ ہونے کے بعد رُو بقبلہ ہو جائیں اور ترتیب سے درج ذیل اعمال انجام دیں :
– ۱۰۰ مرتبہ الحمد
– ۱۰۰ مرتبہ سورہ توحید
– ۱۰ (دس) مرتبہ آیت الکرسی
– اس کے بعد سورہ انعام، سورہ بنی اسرائیل (سورہ اسراء) ، سورہ کہف ، سورہ لقمان، سورہ یس، سورہ صافات، سورہ حم سجدہ (سورہ فصلت)، سورہ حم عسق (سورہ شوری)،سورہ دخان، سورہ فتح ، سورہ واقعہ، سورہ ملک ، سورہ قلم، سورہ انشقاق  ۔پھر سورہ انشقاق سے سورہ الناس تک تمام سورتیں تلاوت کریں۔
۹۔ جب ان سورتوں سے فارغ ہو جائیں تورُو بقبلہ ہو کر درج ذیل دعا پڑھیں اور دعا پڑھتے ہوئے اگر آنکھوں سے آنسو جاری ہوں تو یہ اجابتِ دعا کی نشانی ہے:

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيم‏ ، صَدَقَ اللَّهُ الْعَظِيمُ الَّذِي‏ لا إِلهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ‏ ذُو الْجَلالِ وَ الْإِكْرامِ‏ ، الرَّحْمنُ الرَّحِيمُ‏ ، الْحَلِيمُ الْكَرِيمُ الَّذِي‏ لَيْسَ كَمِثْلِهِ شَيْ‏ءٌ ، وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ‏ الْبَصِيرُ الْخَبِيرُ ، شَهِدَ اللَّهُ أَنَّهُ لا إِلهَ إِلَّا هُوَ وَ الْمَلائِكَةُ وَ أُولُوا الْعِلْمِ قائِماً بِالْقِسْطِ لا إِلهَ إِلَّا هُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ‏ وَ بَلَّغَتْ رُسُلُهُ الْكِرَامُ وَ أَنَا عَلَى ذَلِكَ مِنَ الشَّاهِدَيْنِ اللَّهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ ولَكَ الْمَجْدُ وَ لَكَ الْعِزُّ وَ لَكَ الْفَخْرُ وَ لَكَ الْقَهْرُ وَ لَكَ النِّعْمَةُ وَ لَكَ الْعَظَمَةُ وَ لَكَ الرَّحْمَةُ وَ لَكَ الْمَهَابَةُ وَ لَكَ السُّلْطَانُ وَ لَكَ الْبَهَاءُ وَ لَكَ الِامْتِنَانُ وَ لَكَ التَّسْبِيحُ وَ لَكَ التَّقْدِيسُ وَ لَكَ التَّهْلِيلُ وَ لَكَ التَّكْبِيرُ وَ لَكَ مَا يُرَى وَ لَكَ مَا لَا يُرَى وَ لَكَ مَا فَوْقَ السَّمَاوَاتِ الْعُلَى وَ لَكَ مَا تَحْتَ الثَّرَى وَ لَكَ الْأَرَضُونَ السُّفْلَى وَ لَكَ الْآخِرَةُ وَ الْأُولَى وَ لَكَ مَا تَرْضَى بِهِ مِنَ الثَّنَاءِ وَ الْحَمْدِ وَ الشُّكْرِ وَ النَّعْمَاءِ اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى جَبْرَئِيلَ أَمِينِكَ عَلَى وَحْيِكَ وَ الْقَوِيِّ عَلَى أَمْرِكَ وَ الْمُطَاعِ فِي سَمَاوَاتِكَ وَ مَحَالِّ كَرَامَاتِكَ الْمُتَحَمِّلِ لِكَلِمَاتِكَ النَّاصِرِ لِأَنْبِيَائِكَ الْمُدَمِّرِ لِأَعْدَائِكَ اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مِيكَائِيلَ مَلَكِ رَحْمَتِكَ وَ الْمَخْلُوقِ لِرَأْفَتِكَ وَ الْمُسْتَغْفَرِ الْمُعِينِ لِأَهْلِ طَاعَتِكَ اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى إِسْرَافِيلَ حَامِلِ عَرْشِكَ وَ صَاحِبِ الصُّورِ الْمُنْتَظِرِ لِأَمْرِكَ الْوَجِلِ الْمُشْفِقِ مِنْ خِيفَتِكَ اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى حَمَلَةِ الْعَرْشِ الطَّاهِرِينَ وَ عَلَى السَّفَرِةِ الْكِرَامِ الْبَرَرَةِ الطَّيِّبِينَ وَ عَلَى مَلَائِكَتِكَ الْكِرَامِ الْكَاتِبِينَ وَ عَلَى مَلَائِكَةِ الْجِنَانِ وَ خَزَنَةِ النِّيرَانِ وَ مَلَكِ الْمَوْتِ وَ الْأَعْوَانِ يَا ذَا الْجَلَالِ وَ الْإِكْرَامِ اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى أَبِينَا آدَمَ بَدِيعِ فِطْرَتِكَ الَّذِي كَرَّمْتَهُ «37» بِسُجُودِ مَلَائِكَتِكَ وَ أَبَحْتَهُ جَنَّتَكَ اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى أُمِّنَا حَوَّاءَ الْمُطَهَّرَةِ مِنَ الرِّجْسِ الْمُصَفَّاةِ مِنَ الدَّنَسِ الْمُفَضَّلَةِ مِنَ الْإِنْسِ الْمُتَرَدِّدَةِ بَيْنَ مَحَالِّ الْقُدُسِ اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى هَابِيلَ وَ شِيثٍ وَ إِدْرِيسَ وَ نُوحٍ وَ هُودٍ وَ صَالِحٍ وَ إِبْرَاهِيمَ وَ إِسْمَاعِيلَ وَ إِسْحَاقَ وَ يَعْقُوبَ وَ يُوسُفَ وَ الْأَسْبَاطِ وَ لُوطٍ وَ شُعَيْبٍ وَ أَيُّوبَ وَ مُوسَى وَ هَارُونَ وَ يُوشَعَ وَ مِيشَا وَ الْخَضِرِ وَ ذِي الْقَرْنَيْنِ وَ يُونُسَ وَ إِلْيَاسَ وَ الْيَسَعِ وَ ذِي الْكِفْلِ وَ طَالُوتَ وَ دَاوُدَ وَ سُلَيْمَانَ وَ زَكَرِيَّا وَ شَعْيَا وَ يَحْيَى وَ تُورَخَ وَ مَتَّى وَ أَرْمِيَا وَ حَيْقُوقَ وَ دَانِيَالَ وَ عُزَيْرٍ وَ عِيسَى وَ شَمْعُونَ وَ جِرْجِيسَ وَ الْحَوَارِيِّينَ وَ الْأَتْبَاعِ وَ خَالِدٍ وَ حَنْظَلَةَ وَ لُقْمَانَ اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ آلِ مُحَمَّدٍ وَ ارْحَمْ مُحَمَّداً وَ آلَ مُحَمَّدٍ وَ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ وَ رَحِمْتَ وَ بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَ آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى الْأَوْصِيَاءِ وَ السُّعَدَاءِ وَ الشُّهَدَاءِ وَ أَئِمَّةِ الْهُدَى اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى الْأَبْدَالِ وَ الْأَوْتَادِ وَ السُّيَّاحِ وَ الْعُبَّادِ وَ الْمُخْلَصِينَ وَ الزُّهَّادِ وَ أَهْلِ الْجِدِّ وَ الِاجْتِهَادِ وَ اخْصُصْ مُحَمَّداً وَ أَهْلَ بَيْتِهِ بِأَفْضَلِ صَلَوَاتِكَ وَ أَجْزَلِ كَرَامَاتِكَ وَ بَلِّغْ رُوحَهُ وَ جَسَدَهُ مِنِّي تَحِيَّةً وَ سَلَاماً وَ زِدْهُ فَضْلًا وَ شَرَفاً وَ كَرَماً حَتَّى تُبَلِّغَهُ أَعْلَى دَرَجَاتِ أَهْلِ الشَّرَفِ مِنَ النَّبِيِّينَ وَ الْمُرْسَلِينَ وَ الْأَفَاضِلِ الْمُقَرَّبِينَ اللَّهُمَّ وَ صَلِّ عَلَى مَنْ سَمَّيْتَ وَ مَنْ لَمْ أُسَمِّ مِنْ مَلَائِكَتِكَ وَ أَنْبِيَائِكَ وَ رُسُلِكَ وَ أَهْلِ طَاعَتِكَ وَ أَوْصِلْ صَلَوَاتِي إِلَيْهِمْ وَ إِلَى أَرْوَاحِهِمْ وَ اجْعَلْهُمْ إِخْوَانِي فِيكَ وَ أَعْوَانِي عَلَى دُعَائِكَ اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْتَشْفِعُ بِكَ إِلَيْكَ وَ بِكَرَمِكَ إِلَى كَرَمِكَ وَ بِجُودِكَ إِلَى جُودِكَ وَ بِرَحْمَتِكَ إِلَى رَحْمَتِكَ وَ بِأَهْلِ طَاعَتِكَ إِلَيْكَ وَ أَسْأَلُكَ اللَّهُمَّ بِكُلِّ مَا سَأَلَكَ بِهِ أَحَدٌ مِنْهُمْ مِنْ مَسْأَلَةٍ شَرِيفَةٍ غَيْرِ مَرْدُودَةٍ وَ بِمَا دَعَوْكَ بِهِ مِنْ دَعْوَةٍ مُجَابَةٍ غَيْرِ مَخِيبَةٍ يَا اللَّهُ يَا رَحْمَانُ يَا رَحِيمُ يَا حَلِيمُ يَا كَرِيمُ يَا عَظِيمُ يَا جَلِيلُ يَا مُنِيلُ يَا جَمِيلِ يَا كَفِيلُ يَا وَكِيلُ يَا مُقِيلُ يَا مُجِيرُ يَا خَبِيرُ يَا مُنِيرُ يَا مُبِيرُ يَا مَنِيعُ يَا مُدِيلُ يَا مُحِيلُ يَا كَبِيرُ يَا قَدِيرُ يَا بَصِيرُ يَا شَكُورُ يَا بَرُّ يَا طُهْرُ يَا طَاهِرُ يَا قَاهِرُ يَا ظَاهِرُ يَا بَاطِنُ يَا سَاتِرُ يَا مُحِيطُ يَا مُقْتَدِرُ يَا حَفِيظُ يَا مُتَجَبِّرُ يَا قَرِيبُ يَا وَدُودُ يَا حَمِيدُ يَا مَجِيدُ يَا مُبْدِئُ يَا مُعِيدُ يَا شَهِيدُ يَا مُحْسِنُ يَا مُجْمِلُ يَا مُنْعِمُ يَا مُفْضِلُ يَا قَابِضُ يَا بَاسِطُ يَا هَادِي يَا مُرْسِلُ يَا مُرْشِدُ يَا مُسَدِّدُ يَا مُعْطِي يَا مَانِعُ يَا دَافِعُ يَا رَافِعُ يَا بَاقِي يَا وَاقِي يَا خَلَّاقُ يَا وَهَّابُ يَا تَوَّابُ يَا فَتَّاحُ يَا نَفَّاحُ يَا مُرْتَاحُ يَا مَنْ بِيَدِهِ كُلُّ مِفْتَاحٍ يَا نَفَّاعُ يَا رَءُوفُ يَا عَطُوفُ يَا كَافِي يَا شَافِي يَا مُعَافِي يَا مُكَافِي يَا وَفِيُّ يَا مُهَيْمِنُ يَا عَزِيزُ يَا جَبَّارُ يَا مُتَكَبِّرُ يَا سَلَامُ يَا مُؤْمِنُ يَا أَحَدُ يَا صَمَدُ يَا نُورُ يَا مُدَبِّرُ يَا فَرْدُ يَا وَتْرُ يَا قُدُّوسُ يَا نَاصِرُ يَا مُونِسُ يَا بَاعِثُ يَا وَارِثُ يَا عَالِمُ يَا حَاكِمُ يَا بَادِي يَا مُتَعَالِي يَا مُصَوِّرُ يَا مُسَلِّمُ يَا مُتَحَبِّبُ يَا قَائِمُ يَا دَائِمُ يَا عَلِيمُ يَا حَكِيمُ يَا جَوَادُ يَا بَارِئُ يَا بَارُّ يَا سَارُّ يَا عَدْلُ يَا فَاصِلُ يَا دَيَّانُ يَا حَنَّانُ يَا مَنَّانُ يَا سَمِيعُ يَا بَدِيعُ يَا خَفِيرُ يَا مُغَيِّرُ يَا نَاشِرُ يَا غَافِرُ يَا قَدِيمُ يَا مُسَهِّلُ يَا مُيَسِّرُ يَا مُمِيتُ يَا مُحْيِي يَا نَافِعُ يَا رَازِقُ يَا مُقَدِّرُ يَا مُسَبِّبُ يَا مُغِيثُ يَا مُغْنِي يَا مُقْنِي يَا خَالِقُ يَا رَاصِدُ يَا وَاحِدُ يَا حَاضِرُ يَا جَابِرُ يَا حَافِظُ يَا شَدِيدُ يَا غِيَاثُ يَا عَائِدُ يَا قَابِضُ يَا مَنْ عَلَا فَاسْتَعْلَى فَكَانَ بِالْمَنْظَرِ الْأَعْلَى يَا مَنْ قَرُبَ فَدَنَا وَ بَعُدَ فَنَأَى وَ عَلِمَ السِّرَّ وَ أَخْفى‏ يَا مَنْ إِلَيْهِ التَّدْبِيرُ وَ لَهُ الْمَقَادِيرُ وَ يَا مَنِ الْعَسِيرُ عَلَيْهِ يَسِيرٌ يَا مَنْ هُوَ عَلَى مَا يَشَاءُ قَدِيرٌ يَا مُرْسِلَ الرِّيَاحِ يَا فَالِقَ الْإِصْبَاحِ يَا بَاعِثَ الْأَرْوَاحِ يَا ذَا الْجُودِ وَ السَّمَاحِ يَا رَادَّ مَا قَدْ فَاتَ يَا نَاشِرَ الْأَمْوَاتِ يَا جَامِعَ الشَّتَاتِ يَا رَازِقَ مَنْ يَشَاءُ وَ فَاعِلَ مَا يَشَاء كَيْفَ يَشَاءُ وَ يَا ذَا الْجَلَالِ وَ الْإِكْرَامِ يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ يَا حَيُّ حِينَ لَا حَيَّ يَا حَيُّ يَا مُحْيِي الْمَوْتَى يَا حَيُّ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ يَا بَدِيعَ السَّمَاوَاتِ وَ الْأَرْضِ يَا إِلَهِي وَ سَيِّدِي صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ آلِ مُحَمَّدٍ وَ ارْحَمْ مُحَمَّداً وَ آلَ مُحَمَّدٍ وَ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ وَ بَارَكْتَ وَ رَحِمْتَ وَ تَرَحَّمْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَ آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ وَ ارْحَمْ ذُلِّي وَ فَاقَتِي وَ فَقْرِي وَ انْفِرَادِي وَ وَحْدَتِي وَ خُضُوعِي بَيْنَ يَدَيْكَ وَ اعْتِمَادِي عَلَيْكَ وَ تَضَرُّعِي إِلَيْكَ أَدْعُوكَ دُعَاءَ الْخَاضِعِ الذَّلِيلِ الْخَاشِعِ الْخَائِفِ الْمُشْفِقِ الْبَائِسِ الْمُهِينِ الْحَقِيرِ الْجَائِعَ الْفَقِيرِ الْعَائِذِ الْمُسْتَجِيرِ الْمُقِرِّ بِذَنْبِهِ الْمُسْتَغْفَرِ مِنْهُ الْمُسْتَكِينِ لِرَبِّهِ دُعَاءَ مَنْ أَسْلَمَتْهُ نَفْسُهُ وَ رَفَضَتْهُ أَحِبَّتُهُ وَ عَظُمَتْ فَجِيعَتُهُ دُعَاءَ حَرِقٍ حَزِينٍ ضَعِيفٍ مَهِينٍ بِائِسٍ مُسْتَكِينٍ بِكَ مُسْتَجِيرٍ اللَّهُمَّ وَ أَسْأَلُكَ بِأَنَّكَ مَلِيكٌ وَ أَنَّكَ مَا تَشَاءُ مِنْ أَمْرٍ يَكُونُ وَ أَنَّكَ عَلَى مَا تَشَاءُ قَدِيرٌ وَ أَسْأَلُكَ بِحُرْمَةِ هَذَا الشَّهْرِ الْحَرَامِ وَ الْبَيْتِ الْحَرَامِ وَ الْبَلَدِ الْحَرَامِ وَ الرُّكْنِ وَ الْمَقَامِ وَ الْمَشَاعِرِ الْعِظَامِ وَ بِحَقِّ نَبِيِّكَ مُحَمَّدٍ عَلَيْهِ وَ آلِهِ السَّلَامُ يَا مَنْ وَهَبَ لآِدَمَ شِيثاً وَ لِإِبْرَاهِيمَ إِسْمَاعِيلَ وَ إِسْحَاقَ وَ يَا مَنْ رَدَّ يُوسُفَ عَلَى يَعْقُوبَ وَ يَا مَنْ كَشَفَ بَعْدَ الْبَلَاءِ ضُرَّ أَيُّوبَ يَا رَادَّ مُوسَى عَلَى أُمِّهِ وَ زَائِدَ الْخَضِرِ فِي عِلْمِهِ وَ يَا مَنْ وَهَبَ لِدَاوُدَ سُلَيْمَانَ وَ لِزَكَرِيَّا يَحْيَى وَ لِمَرْيَمَ عِيسَى يَا حَافِظَ بِنْتِ شُعَيْبٍ وَ يَا كَافِلَ وَلَدِ أُمِّ مُوسَى أَسْأَلُكَ أَنْ تُصَلِّيَ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ آلِ مُحَمَّدٍ وَ أَنْ تَغْفِرَ لِي ذُنُوبِي كُلَّهَا وَ تُجِيرَنِي مِنْ عَذَابِكَ وَ تُوجِبَ لِي رِضْوَانَكَ وَ أَمَانَكَ وَ إِحْسَانَكَ وَ غُفْرَانَكَ وَ جِنَانَكَ- وَ أَسْأَلُكَ أَنْ تَفُكُّ عَنِّي كُلَّ حَلْقَةٍ بَيْنِي وَ بَيْنَ مَنْ يُؤْذِينِي وَ تُفَتِّحَ لِي كُلَّ بَابٍ وَ تُلَيِّنَ لِي كُلَّ صَعْبٍ وَ تُسَهِّلَ لِي كُلِّ عَسِيرٍ وَ تُخْرِسَ عَنِّي كُلَّ نَاطِقٍ بِشَرٍّ وَ تَكُفَّ عَنِّي كُلَّ بَاغٍ وَ تَكْبِتَ عَنِّي كُلَّ عَدُوٍّ لِي وَ حَاسِدٍ وَ تَمْنَعَ مِنِّي كُلَّ ظَالِمٍ وَ تَكْفِيَنِي كُلَّ عَائِقٍ يَحُولُ بَيْنِي وَ بَيْنَ حَاجَتِي وَ يُحَاوِلُ أَنْ يُفَرِّقَ بَيْنِي وَ بَيْنَ طَاعَتِكَ وَ يُثَبِّطَنِي عَنْ عِبَادَتِكَ يَا مَنْ أَلْجَمَ الْجِنَّ الْمُتَمَرِّدِينَ وَ قَهَرَ عُتَاةَ الشَّيَاطِينِ وَ أَذَلَّ رِقَابَ الْمُتَجَبِّرِينَ وَ رَدَّ كَيْدَ الْمُتَسَلِّطِينَ عَنِ الْمُسْتَضْعَفِينَ أَسْأَلُكَ بِقُدْرَتِكَ عَلَى مَا تَشَاءُ وَ تَسْهِيلِكَ لِمَا تَشَاءُ كَيْفَ تَشَاءُ أَنْ تَجْعَلَ قَضَاءَ حَاجَتِي فِيمَا تَشَاءُ ثُمَّ اسْجُدْ عَلَى الْأَرْضِ وَ عَفِّرْ خَدَّيْكَ وَ قُلِ اللَّهُمَّ لَكَ سَجَدْتُ وَ بِكَ آمَنْتُ فَارْحَمْ ذُلِّي وَ فَاقَتِي وَ اجْتِهَادِي وَ تَضَرُّعِي وَ مَسْكَنَتِي وَ فَقْرِي إِلَيْكَ يَا رَبِّ. [3]شیخ طوسی، محمد بن حسن، مصباح المتہجد، ج ۲، ص ۸۱۲۔[4]ابن طاوس، سید علی بن موسی، اقبال الاعمال، ج ۲، ص ۶۶۳۔

۱۰۔ اس کے بعد سجدہ میں جائیں اور یہ دعا پڑھیں اور کوشش کریں کہ سوئی کی نوک کے برابر آنکھوں میں آنسو آ جائے: اللَّهُمَّ لَكَ سَجَدْتُ وَ بِكَ آمَنْتُ فَارْحَمْ ذُلِّي وَ كَبْوَتِي لِحَرِّ وَجْهِي [وَ تَفَرُّدِي‏] وَ فَقْرِي وَ فَاقَتِي . اگر اس دعا کو سجدہ میں پڑھ سکیں تو یہ بھی بہترین ہے: اللَّهُمَّ لَكَ سَجَدْتُ وَ بِكَ آمَنْتُ فَارْحَمْ ذُلِّي وَ خُضُوعِي بَيْنَ يَدَيْكَ وَ فَقْرِي وَ فَاقَتِي إِلَيْكَ وَ ارْحَمِ انْفِرَادِي وَ خُشُوعِي وَ اجْتِهَادِي بَيْنَ يَدَيْكَ وَ تَوَكُّلِي عَلَيْكَ اللَّهُمَّ بِكَ أَسْتَفْتِحُ وَ بِكَ أَسْتَنْجِحُ وَ بِمُحَمَّدٍ عَبْدِكَ وَ رَسُولِكَ [وَ آلِهِ‏] أَتَوَجَّهُ إِلَيْكَ اللَّهُمَّ سَهِّلْ لِي كُلَّ حُزُونَتِي [حزونة] وَ ذَلِّلْ لِي كُلَّ صُعُوبَةٍ وَ أَعْطِنِي مِنَ الْخَيْرِ أَكْثَرَ مِمَّا أَرْجُو وَ عَافِنِي مِنَ الشَّرِّ وَ اصْرِفْ عَنِّي السُّوء. [5]ابن طاووس ، سید علی بن موسی، اقبال الاعمال، ج ۲، ص ۶۶۳۔

۱۱۔ اس کے بعد سو مرتبہ یہ ذکر پڑھیں:  يَا قَاضِيَ حَوَائِجِ الطَّالِبِينَ اقْضِ حَاجَتِي بِلُطْفِكَ يَا خَفِيَّ الْأَلْطَاف‏. [6]ابن طاووس، سید علی بن موسی، اقبال الاعمال ، ج ۲، ص ۶۶۳۔

منابع:

منابع:
1 ابن طاووس، سید علی بن موسی، اقبال الاعمال، ج ۲، ص ۶۶۳۔
2 شیخ صدوق، محمد بن علی، فضائل الاشہر الثلاثۃ، ص ۳۵۔
3 شیخ طوسی، محمد بن حسن، مصباح المتہجد، ج ۲، ص ۸۱۲۔
4 ابن طاوس، سید علی بن موسی، اقبال الاعمال، ج ۲، ص ۶۶۳۔
5 ابن طاووس ، سید علی بن موسی، اقبال الاعمال، ج ۲، ص ۶۶۳۔
6 ابن طاووس، سید علی بن موسی، اقبال الاعمال ، ج ۲، ص ۶۶۳۔
Views: 278