loading

{قصص آئمه اطهارؑ}

ایک خطرناک خوش فہمی

اسلامی کهانی: ۱۲۷
ترجمه: عون نقوی

ايك شخص امام صادق ؑکی خدمت میں پيش ہوا اور عرض كى كہ يا مولا ميں آپ كے كچھ پيروكاروں كو جانتا ہوں جو خود كو آپؑ كا شیعہ كہتے ہيں اور گناہ بھى كرتے ہيں، اور پھر كہتے ہيں كہ ’’ اللہ بہت كريم ہے ہمارے لئے اس كى رحمت اور بخشش كافى ہے ‘‘ ۔امام ؑنے يہ سب سن كر كہا كہ وہ لوگ جھوٹ بولتے ہيں وہ ہمارے پيروكار و ہمارے دوست و شیعہ ہرگز نہيں ہيں بلكہ انكى خام خيالى ہے ۔اور يہ ان كا وہم ہے جو ان كو اِدھر اُدھر بھٹکاتا ہے ۔ جب كوئى شخص كسى چيز كا اميدوار ہوتا ہے تو اس تك پہنچنے كے لئے كوشش بھى كرتا ہے اور اسى طرح سے اگر كوئى شخص كسى چيز سے ڈرتا ہو تو اس سے بچاؤ كى تدبير كرتا ہے۔[1] محمدی اشتہادی، محمد، داستان ہای اصول کافی، ص۴۴۶۔ [2] کلینی، محمد بن یعقوب، الکافی، ج۲، ص۶۸، ح۶۔

منابع:

منابع:
1 محمدی اشتہادی، محمد، داستان ہای اصول کافی، ص۴۴۶۔
2 کلینی، محمد بن یعقوب، الکافی، ج۲، ص۶۸، ح۶۔
Views: 20

پڑھنا جاری رکھیں

گذشتہ مقالہ: جعفری مذہب کا طعنہ
اگلا مقالہ: خدا کے نزدیک تواضع