مقام، منزل اور حال میں فرق
تحریر: سید محمد حسن رضوی
07/21/2023
ہر علم کی جس طرح مخصوص اصطلاحات ہیں جن کے توسط سے اس علم کے مطالب قابلِ بیان ہوتے ہیں اسی طرح علم عرفان کی کچھ اصطلاحات ہیں جن کے ذریعے عرفان مطالب و معارف کو اہل سیر و سلوک نے بیان کیا ہے۔ انہی اصطلاحات میں سے ایک مقام، منزل اور حال ہےجوکہ عرفانِ عملی سے تعلق رکھتی ہیں اور سالک کے سفر اور احوال کو بیان کرتی ہیں۔
فہرست مقالہ
مقام:
عرفان میں کلمہِ مقام مستقل اور اضافت ہر دو طرح سے استعمال ہوتا ہے۔ اضافت کے ساتھ اس کا استعمال کثیر ہے جو علم عرفان کے مختلف ابواب میں معارف کے بیان کے لیے لایا جاتا ہے، مثلاً مقامِ جمع، مقام الذات، مقام اطلاق الہویۃوغیرہ۔ یہ کلمہ جب مستقل استعمال کیا جائے تو اس سے مراد سالک کا ایک مقام کے تمام مراتب تک رسائی حاصل کرنا ہے۔ علماء عرفان و تصوّف نے عرفانِ عملی کے باب سے اس کے معنی کو اپنے اپنے اسلوب سے بیان کیا ہے جس کا خلاصہ درج ذیل بنتا ہے:
۱۔سالک کا ایک منزل پر تمام مراتب کو
۔۔