{اسلامی داستانیں: داستان نمبر ۱۱۶}
کامل ترین نصیحت
ترجمہ: عون نقوی
شیخ محمد بن یعقوب کلینی نے اپنی سند سے نقل کیا ہے:
امام صادقؑ فرماتے ہيں كہ ايك اعرابى رسول اللہ ﷺ كى خدمت ميں حاضر ہوا اور عرض كى كہ مجھے نصيحت كريں۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمايا: «لا تغضب» غصہ نہ كيا كرو۔ اس نے عرض كى كوئى اور نصيحت؟ رسول اللہ ﷺ نے فرمايا «لا تغضب» غصہ ترك كردو۔ اعرابی نے پھر نصیحت کا تقاضا كيا۔ رسول اللہ ﷺ نے وہى نصيحت تکرار فرمائی۔ اعرابى اٹھ كر چلا گيا اور كہا كہ اب اور سوال نہيں كروں گا كيونكہ رسول اللہ ﷺ نے مجھے کامل ترين نيكى كا حكم ديا ہے جس سے ميں كئى قسم كے گناہ ( فحش گوئى، تہمت، جھگڑا وغيرہ) سے بچ سكتا ہوں۔[1] محمدى اشتہاردى،محمد،داستان ہاى اصول كافى، ص۴۹۰۔ [2] کلینی، محمد بن یعقوب، الکافی، ج۲،ص۳۰۳،ح۴۔
منابع:
↑1 | محمدى اشتہاردى،محمد،داستان ہاى اصول كافى، ص۴۹۰۔ |
---|---|
↑2 | کلینی، محمد بن یعقوب، الکافی، ج۲،ص۳۰۳،ح۴۔ |