جنگ جمل کے متعلق کچھ معلومات
از سید محمد حسن رضوی
فہرست مقالہ
الفاظ معانی:
۱۔ فرس أشهب: وہ گھوڑا جس کا رنگ سفید اور کالے رنگ سے مخلوط ہے۔ [1]ابن معصوم، سید علی خان مدنی، الطراز الاول، ج ۲، ص ۱۸۳۔
۲۔ مصقول: صاف ستھرا ، چمکایا ہوا۔
۳۔ فرس أشقر: گاڑا لال رنگ والا گھوڑا ۔ [2]ابن معصوم، سید علی خان مدنی، الطراز الاول، ج ۸، ص ۱۹۲۔
۴۔ فرس أدهم: شدید سیاہ رنگ کا گھوڑا ۔ [3]ابن معصوم، سید علی خان مدنی، الطراز الاول، ج ۲، ص ۳۶۵۔
۵۔ حرْبَة: لوہے سے بنا ایک چھوٹا آلہ جس کی نوک تیز دھار ہوتی ہے ۔ یہ نیزے کے علاوہ ایک الگ سے آلہ ہےجوکہ جنگوں میں استعمال ہوتا ہے۔ اس کی جمع حِرَاب آتی ہے۔ [4]زبیدی، مرتضی، تاج العروس، ج ۲، ص ۲۵۰۔
رسول ﷺ کاامام علیؑ جنگوں کی خبر دینا:
شیعہ و سنی کتبِ احادیث میں معتبرا ور صحیح سند احادیث وارد ہوئی ہیں جن میں رسول اللہ ﷺ کا امام علیؑ کو ناکثین، مارقین اورقاسطین سے جنگ لڑنے کی خبردینے کا تذکرہ ہے۔ نیز اس نوعیت کی احادیث میں وارد ہوا ہے کہ امام علیؑ حق پر اور سنتِ رسول ﷺ پر عمل پیرا ہیں اور امت امام علیؑ سے غداری کرے گی اور امام علیؑ سے جس نے نفرت و غضب کا اظہار کیا اس نے رسول اللہ ﷺ سے نفرت کی ۔ اسی طرح ان احادیث میں ان افراد پر لعنت کی گئی ہے جنہوں نے امام علیؑ سے دشمنی کی۔ ذیل میں ان میں سے بعض احادیث ذکر کی جاتی ہیں:
حدیث: ۱
حاکم نے صحیح طریق سے روایت نقل کی ہے جسے ذہبی نے صحیح مسلم کی شرط پر پورا اترنے والی حدیث قرار دیا ہے:
عَنْ حَيَّانَ الْأَسَدِيِّ، سَمِعْتُ عَلِيًّا يَقُولُ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ الْأُمَّةَ سَتَغْدِرُ بِكَ بَعْدِي، وَأَنْتَ تَعِيشُ عَلَى مِلَّتِي، وَتُقْتَلُ عَلَى سُنَّتِي، مَنْ أَحَبَّكَ أَحَبَّنِي، وَمَنْ أَبْغَضَكَ أَبْغَضَنِي، وَإِنَّ هَذِهِ سَتُخَضَّبُ مِنْ هَذَا» – يَعْنِي لِحْيَتَهُ مِنْ رَأْسِهِ – «صَحِيحٌ». [5]حاکم نیشاپوری، محمد بن عبد اللہ ، المستدرک علی الصحیحین ، ج ۳، ص ۱۵۳۔
ترجمہ: امام علیؑ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے فرمایا: یقیناً یہ امت میرے بعد آپ سے غدر و غداری کرے گی اور آپ میری ملت پر ہو گئے اور میری سنت پر قتل کیا جائے گا ، (اے علیؑ) جس نے آپ سے محبت کی اس نے مجھ سے محبت کی اور جس نے آپ سے کینہ و بغض رکھا اس نے مجھ سے کینہ و بغض رکھا اور یہ اسی سے رنگین کر دی جائے گی ، یعنی امام علیؑ کی داڑھی ان کے سر مبارک سے رنگین ہو جائے گی۔ (رق: ۴۶۷۸: ذہبی: صحیح)۔
اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ امام علیؑ سے امت کے جو افراد بھی جنگ و قتال کریں گے وہ ان سے غدر سے کام لے رہے ہیں۔ یہ کلی اور جامع ضابطہ ہمیں بتاتا ہے کہ امام علیؑ سے جنگ لڑنے والے اجتہادی خطاء پر نہیں بلکہ انہوں نے امام علیؑ سے غدر کیا ۔ نیز اس حدیثِ صحیح سے معلوم ہوتا ہے کہ امام علیؑ سے بغض و کینہ اور دشمنی کرنے والا حقیقت میں رسول اللہ ﷺ سے دشمنی کرنے والا ہے اور یقیناً رسول اللہ ﷺ سے دشمنی کرنے والا اجتہادی خطاء کرنے والا نہیں کہلاتا۔
حدیث: ۲
حاکم نے اپنے طریق سے بخاری و مسلم کی شرط پر حدیث نقل کی ہے جسے ذہبی نے بھی علی شرط البخاری و مسلم قبول کیا ہے:
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَهْلٍ الْفَقِيهُ، بِبُخَارَى، ثنا سَهْلُ بْنُ الْمُتَوَكِّلِ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ أَبِي حَيَّانَ التَّيْمِيِّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِعَلِيٍّ: «أَمَا إِنَّكَ سَتَلْقَى بَعْدِي جَهْدًا» قَالَ: فِي سَلَامَةٍ مِنْ دِينِي؟ قَالَ: «فِي سَلَامَةٍ مِنْ دِينِكَ» هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ عَلَى شَرْطِ الشَّيْخَيْنِ، وَلَمْ يُخَرِّجَاهُ. [6]حاکم نیشاپوری، محمد بن عبد اللہ ، المستدرک علی الصحیحین ، ج ۳، ص ۱۵۱ ۔
۔
جناب سمیہ والدہِ عمار یاسر:
جناب سمیہ عالم اسلام کی پہلی شہیدہ ہیں جوکہ اسلام کی خاطر شہید کی گئیں۔ تاریخ میں وارد ہوا ہے کہ جناب عمار ؓ کے والد یاسرؓ یمن سے مکہ اپنے بھائیوں کی تلاش میں تشریف لائے اور پھر مکہ ہی مقیم ہو گئے اور مکہ میں حضرت یاسرؓ نے سمیہ سے نکاح کیا اور حضرت عمارؓ کی ولادت مکہ میں ہوئی۔ رسول اللہ ﷺ پر سب سے پہلے ایمان لانے والوں میں سرفہرست جناب مقداد، عمار، بلال اور پہلی خاتون جناب سمیہؓ ہیں۔ ابو جہل (لعین) سمیہؓ کو گالم گلوچ دیا کرتا تھا اور پھر انہیں پکڑ کر ان کے شکم کے نیچے شرمگاہ کے مقام پر لوہے سے بنے تیز دھار نوک والے آلہ سے ضربیں مار مار کر شہید کر دیا ۔ [7]ذہبی، محمد بن احمد، سیر اعلام النبلاء، ج ۳، ص ۲۴۷۔ دلائل الامامۃ میں طبری نے امام جعفرصادقؑ سے ایک روایت نقل کی ہے جس میں امامؑ فرماتے ہیں:
وَأَخْبَرَنِي أَبُو عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ هَارُونُ بْنُ مُوسَى، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عَلِيٍّ مُحَمَّدُ بْنُ هَمَّامٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ صَالِحٍ النَّخَعِيُّ، عَنْ مُحَمَّدِ ابْنِ عِمْرَانَ، عَنِ الْمُفَضَّلِ بْنِ عُمَرَ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا عَبْدِ اللَّهِ (عَلَيْهِ السَّلَامُ) يَقُولُ:
يُكَرُّ مَعَ الْقَائِمِ (عَلَيْهِ السَّلَامُ) ثَلَاثَ عَشْرَةَ امْرَأَةً. قُلْتُ: وَ مَا يَصْنَعُ بِهِنَّ؟ قَالَ: يُدَاوِينَ الْجَرْحَى، وَ يَقُمْنَ عَلَى الْمَرْضَى، كَمَا كَانَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ (صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَ آلِهِ). قُلْتُ: فَسَمِّهِنَّ لِي. فَقَالَ: الْقِنْوَاءُ بِنْتُ رُشَيْدٍ، وَ أُمُّ أَيْمَنَ، وَ حَبَابَةُ الْوَالِبِيَّةُ، وَسُمَيَّةُ أُمُ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ، وَ زُبَيْدَةُ، وَ أُمُّ خَالِدٍ الْأَحْمَسِيَّةُ، وَ أُمُّ سَعِيدٍ الْحَنَفِيَّةُ، وَصُبَانَةُ الْمَاشِطَةُ، وَأُمُّ خَالِدٍ الْجُهَنِيَّة.
ترجمہ:قائمؑ کے ساتھ تیرہ (۱۳) خواتین ہو گئیں، مفضل بن عمر کہتے ہیں میں نے کہا: وہ ان سے کیا مدد لیں گے؟ امامؑ نے فرمایا: وہ زخمیوں کا علاج کریں گی اور مریضوں کی تیماداری کریں گی ، جیساکہ رسول اللہ ﷺ کا ساتھ دیتے ہوئے خدمات پیش کرتی تھیں۔ میں نے کہا: ان کے نام مجھے بیان فرمائیے، امامؑ نے فرمایا: ۱۔ قنواء بنت رُشَید، ۲۔ امّ ایمن، ۳۔ حبابہ والبیہ، ۴۔ سمیہ جوکہ عمار بن یاسر کی والدہ ہے، ۵۔زبیدہ، ۶۔ ام خالد احمسیہ، ۷۔ ام سیعد حنفیہ، ۸۔ صُبانہ ماشطہ، ۹۔ ام خالد جُہنیہ۔ [8]طبری، محمد بن جریر، دلائل الامامۃ، ج ۱، ص ۴۸۴۔
جنگ جمل اصغر:
جنگ جمل دو حصوں میں لڑی گئی۔ پہلی جنگ کو ’’جنگ جمل اصغر‘‘ سے تعبیر کیا جاتا ہے جس میں امام علیؑ کے والی و حاکم جناب عثمان بن حنیف ؓ کو طلحہ و زبیر نے بصرہ سے ظلم و ستم کے ساتھ بے دخل کر دیا اور حضرت حکیم بن جبلہ سمیت ۷۰ عابد زاہد نجیب افراد جوکہ بیت المال کی نگرانی کے لیے امام علیؑ کی جانب سے مامور تھے کو قتل کر کے بیت المال پر قبضہ کر لیا اور اس طرح جنگ جمل اصغر کے نتیجہ میں حضرت عائشہ کا لشکر بصرہ پر قابض ہو گیا۔امام علیؑ کو جب اطلاع ملی کہ بصرہ پر قبضہ ہو گیا ہے اور بے گناہ مسلمان صحابہ و تابعین کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا ہے تو امام علیؑ نے ان کی مذمت میں خطبہ ارشاد فرمایا جس کا تذکرہ نہج البلاغہ میں وارد ہوا ہے:
فَخَرَجُوا يَجُرُّونَ حُرْمَةَ رَسُولِ اللَّهِ ص كَمَا تُجَرُّ الْأَمَةُ عِنْدَ شِرَائِهَا مُتَوَجِّهِينَ بِهَا إِلَى الْبَصْرَةِ فَحَبَسَا نِسَاءَهُمَا فِي بُيُوتِهِمَا وَ أَبْرَزَا حَبِيسَ رَسُولِ اللَّهِ ص لَهُمَا وَ لِغَيْرِهِمَا فِي جَيْشٍ مَا مِنْهُمْ رَجُلٌ إِلَّا وَ قَدْ أَعْطَانِي الطَّاعَةَ وَ سَمَحَ لِي بِالْبَيْعَةِ طَائِعاً غَيْرَ مُكْرَهٍ فَقَدِمُوا عَلَى عَامِلِي بِهَا وَ خُزَّانِ بَيْتِ مَالِ الْمُسْلِمِينَ وَ غَيْرِهِمْ مِنْ أَهْلِهَا فَقَتَلُوا طَائِفَةً صَبْراً وَطَائِفَةً غَدْراً فَوَاللَّهِ [إِنْ] لَوْ لَمْ يُصِيبُوا مِنَ الْمُسْلِمِينَ إِلَّا رَجُلًا وَاحِداً مُعْتَمِدِينَ لِقَتْلِهِ بِلَا جُرْمٍ جَرَّهُ لَحَلَّ لِي قَتْلُ ذَلِكَ الْجَيْشِ كُلِّهِ إِذْ حَضَرُوهُ فَلَمْ يُنْكِرُوا وَلَمْ يَدْفَعُوا عَنْهُ بِلِسَانٍ وَ لَا بِيَدٍ دَعْ مَا [إِنَّهُمْ] أَنَّهُمْ قَدْ قَتَلُوا مِنَ الْمُسْلِمِينَ مِثْلَ الْعِدَّةِ الَّتِي دَخَلُوا بِهَا عَلَيْهِم.[9]سید رضی، نہج البلاغہ،ج۳، ص۵۵۶، خطبہ ۱۷۲۔
جنگ جمل اکبر:
وارد ہوا ہے کہ جنگ جمل میں امام علیؑ کی نصرت اور حمایت کے لیےایک سو تیس (۱۳۰) بدری صحابہ، سات سو (۷۰۰) انصار، چار سو (۴۰۰) بیعتِ رضوان کے صحابہ اور سات سو (۷۰۰) دیگر صحابہ کرام نے شرکت کی۔ دونوں طرف ۳۰ ہزار افراد مارے گئے۔ [10]ذہبی ، محمد بن احمد ، سیر اعلام النبلاء، ج ۲ ، ص ۵۱۷۔ امام علیؑ جب ذی قار پہنچے تو آپؑ نے سب سے پہلے محمد بن ابی بکر اور محمد بن جعفر کو کوفہ روانہ کیا۔ اس کے بعد حضرت مالک اشتر اور عبد اللہ بن عباس کو بھیجا۔ پھر امام حسنؑ اور جناب عمارؓ کو روانہ کیا۔ کوفہ سے آنے والے لشکر کے سردار ’’ زید بن صوحان، مالک بن حارث اشتر، عدی بن حاتم، سعید بن مالک، ہند بن عمرو، اور ہشیم بن شہاب ‘‘تھے۔[11]طبری، محمد بن جریر، تاریخ طبری، ج ۳، ص ۵۰۲۔۔
قدیم زمانے میں ایک بڑا لشکر پانچ حصوں میں تقسیم ہوتا تھا: ۱۔ میمنہ ، ۲۔ میسرہ، ۳۔ مقدمہ، ۴۔ قلب، ۵۔ ساقہ۔ مقدمہ وہ دستہ ہے جس سب سے آگے ہوتا ہے اور اس کے پیچھے تین دستے ہیں ہیں جن میں درمیانی دستہ ’’قلب‘‘ ، دائیں جانب فوج کا دستہ ’’میمنہ‘‘ اور بائیں طرف موجود دستہ ’’ میسرہ ‘‘ کہلاتا تھا۔ ان تینوں کے پیچھے ایک فوجی دستہ ہوتا جس کو ’’ ساقہ‘‘ کہا جاتا ہے۔ ذی قار میں امام علیؑ کا سات ہزار دو سو افراد پر مشتمل لشکر آمادہ ہو گیا۔ امام علیؑ نے لشکر کے مقدمہ پر ابو لیلی بن عمر جرّاح کو متعین کیا اور پرچم محمد بن حنفیہ کو دیا۔ میمنہ جناب عبد اللہ بن عباس کے سپرد کیا اور میسرہ عمر بن ابی سلمہ کے ۔ بعض نصوص کے مطابق میسرہ عمرو بن سفیان بن عبد الاسد کے حوالے کیا۔[12]طبری، محمد بن جریر ، تاریخ طبری، ج ۳ ،ص ۴۹۵۔شیخ مفید نے ذکر کیا ہے کہ امام علیؑ نے مقدمۃ الجیش پر عبد اللہ بن عباس، ساقہ پر ہندِ مرادی کو، تمام گھوڑوں پر عمار بن یاسر کو ، تمام پیادہ فوج پر محمد بن بکر کو عامل بنایا۔ [13]شیخ مفید ، محمد بن محمد، الجمل ، ص ۳۱۹۔
جنگ جمل میں قتل ہونے والوں کے نام:
جنگ جمل میں صحابہ و تابعین کی ایک بڑی تعداد قتل ہوئی ۔ ایک اندازہ کے مطابق فریقین کے ۱۰ ہزار یا ۱۵ ہزار افراد قتل ہوئے۔معروف مؤرخ خلیفہ بن خیاط متوفی ۲۴۰ ھ نے ذکر کیا ہے کہ جنگ جمل مین ۲۰ ہزار افراد مارے گئے۔ [14]عصفری، خلیفہ بن خیاط، تاریخ خلیفہ بن خیاط، ج ۱، ص ۱۳۹۔[15]ذہبی، محمد بن احمد ، تاریخ الاسلام، ج ۳، ص ۵۳۶۔ذہبی نے ایک جگہ سُدی کا قول نقل کیا ہے کہ جنگ جمل میں فریقین کے ۳۰ ہزار افراد مارے گئے۔ [16]ذہبی ، محمد بن احمد ، سیر اعلام النبلاء، ج ۲ ، ص ۵۱۷۔ طبری میں ذکر ہوا ہے کہ جنگ جمل میں ۱۰ ہزار افراد قتل ہوئے، نصف امام علیؑ کے لشکر سے اور نصف حضرت عائشہ کے لشکر سے۔ قبیلہ مضر کے دو ہزار(۲۰۰۰)، یمن کے پانچ (۵۰۰) ، بنو قیس کے پانچ سو ( ۵۰۰) ، قبیلہ ازد کے دو ہزار (۲۰۰۰) ، بنی ضبہ کے ایک ہزار (۱۰۰۰) ، بنو بکر بن وائل کے پانچ سو ( ۵۰۰) ، کوفی پانچ ہزار( ۵۰۰۰) اور بنو عدی کے ستّر (۷۰) قاریِ قرآن مارے گئے جن صرف ایک جوان تھا جو قاری نہیں تھا۔ [17]طبری، محمد بن جریر ، تاریخ طبری، ج ۳، ص ۵۴۳۔
حضرت عائشہ کے لشکر کے مقتولین:
حضرت عائشہ جب بصرہ آئیں تو عبد اللہ بن خلف خزاعی کے گھر میں ٹھہریں کیونکہ یہ بصرہ کا سب سے بڑا گھر تھا۔ عبد اللہ بن خلف جنگ جمل میں مارا گیا اور اس نے خود امام علیؑ کو مقابلے کے لیے للکارا جبکہ امام علیؑ اجتناب کرنا چاہ رہے تھے۔ امام علیؑ نے اس کے مسلسل للکارنے پر اس سے جنگ کی اور اس کی گردن میں ہوا میں اڑتی ہوئی دور جا گری۔ عبد اللہ بن خلف کی زوجہ صفیہ بنت حارث نے جنگ جمل کے خاتمہ پر امام علیؑ کی توہین کی جسے ابن شہر آشوب نے اس طرح سے ذکر کیا ہے: قَالَتْ صَفِيَّةُ بِنْتُ الْحَرْثِ الثَّقَفِيَّةُ زَوْجَةُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ خَلَفٍ الْخُزَاعِيِّ- لِعَلِيٍّ ع يَوْمَ الْجَمَلِ بَعْدَ الْوَقْعَةِ يَا قَاتِلَ الْأَحِبَّةِ يَا مُفَرِّقَ الْجَمَاعَةِ فَقَالَ ع إِنِّي لَا أَلُومُكِ أَنْ تُبْغِضِينِي يَا صَفِيَّةُ وَ قَدْ قَتَلْتُ جَدَّكِ يَوْمَ بَدْرٍ وَ عَمَّكِ يَوْمَ أُحُدٍ وَ زَوْجَكِ الْآنَ وَ لَوْ كُنْتُ قَاتِلَ الْأَحِبَّةِ لَقَتَلْتُ مَنْ فِي هَذِهِ الْبُيُوتِ فَفُتِّشَ فَكَانَ فِيهَا مَرْوَانُ وَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الزُّبَيْر۔ [18]ابن شہر آشوب، محمد بن علی، مناقب آل ابی طالبؑ، ج ۲، ص ۲۶۲۔
بنو امیہ میں سے’’ عَبْد الرَّحْمَن بْن عتاب بْن أسيد ‘‘ قتل ہوا۔ بنی حبیب بن عبد شمس میں سے ’’ عَبْد الرَّحْمَن بْن عَبْد الله بن عَامر ‘‘، بنی عبد العزّی بن عبد شمس میں سے ’’ عَلِيّ بْن عدي بْن مُحرز بْن حَارِثَة بْن ربيعَة بْن عَبْد الْعُزَّى ‘‘ ، بنی اسد بن عبد العزی میں سے ’’ الزبير بْن الْعَوام اور عبد اللَّه ابْن حَكِيم بن حزَام‘‘ قتل ہوئے ۔ زبیر بن عوام کو ’’ عُمَيْر بْن جرموز ‘‘ نے قتل کیا ۔ اسی طرح بنی عبد الدار میں سے ’’ عَبْد اللَّهِ بْن مسافع بْن طَلْحَة بْن أَبِي طَلْحَة ‘‘ ، بنی عبد بن قصی میں سے ’’ عَبْد اللَّهِ مولى الْحَارِث بْن نقيذ‘‘، بنی زہرہ بن کلاب میں سے ’’ الْأسود بْن عَوْف اور عبد اللَّه بن الْمُغيرَة بن الْأَخْنَس ابْن شريق ، اورعبد اللَّه بْن أَبِي عُثْمَان بْن الْأَخْنَس بْن شريق اور معبد بْن الْمِقْدَاد بْن الْأسود ‘‘، بنی مخزوم میں سے ’’عَبْد الرَّحْمَن بْن الْوَلِيد بْن عَبْد شمس ، عبد اللَّه بْن أَبِي بردة بْن معبد بْن وهب بْن عَائِذ اور معبد بْن زُهَيْر بن أبي أُميَّة‘‘ ، بنی تیم بن مرّۃ میں سے ’’ طَلْحَة بْن عبيد اللَّه اور ان کے بیٹے مُحَمَّد بْن طَلْحَة اورر اس کے علاوہ عبد الرَّحْمَن بْن عَبْد اللَّهِ بْن عُثْمَان اور عبد الرَّحْمَن بْن أَبِي سَلمَة بن الْحَارِث‘‘ قتل ہوئے۔ بنی جمیح میں سے ’’ صَفْوَان مولى مُطِيع ، عبد الرَّحْمَن بْن وهب بْن أسيد ، عبد اللَّه بْن أَبِي بْن خلف، ابْن العمير بْن وهب، مُسلم بْن عَامر بْن حميل ، نعيم بْن الصَّلْت اور عبد اللَّه بْن هَانِئ مولى عَبْد الله بن ابي سَلمَة‘‘ قتل ہوئے۔ بنی عامر بن لؤی میں سے ’’عَمْرو بْن عَبْد اللَّهِ بْن أَبِي قيس ، أَبُو سُفْيَان بْن حويطب اور أَبُو الْأَخْنَس ‘‘ ، بنی تمیم میں سے ’’ هِلَال بْن وَكِيع الدَّارمِيّ وَأَبُو الجرباء الغيلاني‘‘ ، بنی غیلان میں سے ’’ مَازِن بْن مَالك بْن عَمْرو بْن تَمِيم کے بھائی‘‘، بنی سلیم میں سے ’’ عَاصِم بن قيس بن الصَّلْت اس کا بیٹا عَمْرو بن عَاصِم ، شبيب بن الْهَيْثَم ، معوض بن أَسمَاء بن الصَّلْت اور معرض بن علاط أَخُو الْحجَّاج بن علاط‘‘ قتل ہوئے۔بنی باہلہ میں سے سے ’’كُلَيْب بن عَمْرو جوکہ قُتَيْبَة بْن مُسلم کا چچا ہے‘‘ ، یمن والوں میں سے ’’ كَعْب بْن سور اللقيطي اور ابْن لصبرة بن شيمان الْحدانِي‘‘ اور طاحیہ میں سے تیس (۳۰) افراد قتل ہوئے جنہیں مسجد نافع بن خالد کے پاس دفنایا گیا۔قبیلہ جہاضم کے تیس (۳۰) افراد قتل ہوئے جن میں نامور ’’ قيس بْن صهْبَان اور جودان بْن عَائِذ أَبُو عَبْد اللَّهِ بْن جودان ‘‘ ہے۔ حضرت عائشہ کی اونٹنی جس نے پکڑی ہوئی تھی وہ شخص ’’ عَمْرو بْن الْأَشْرَف أَبُو زِيَاد بْن عَمْرو ‘‘ کہتے ہیں، اس کو ’’ الْحَارِث بْن عَبْد الشارق الغامدي ‘‘ نے قتل کیا اور حارث بن عبد الشارق کو عمرو بن الاشرف نے قتل کیا ، یعنی دونوں میں سے ہر ایک نے ایک دوسرے کو قتل کیا۔ابو رجاء کہتا ہے کہ میں نے روزِ جمل دیکھا کہ اونٹنی کی لگام پکڑے بنی ضبہ کا ایک شخص کہہ رہا تھا:
لَقَدْ اَصْبَحَ اَبُوْ مُحَمَّدٍۭ بِهٰذَا الْمَكَانِ غَرِیْبًا! اَمَا وَاللهِ! لَقَدْ كَنْتُ اَكْرَهُ اَنْ تَكُوْنَ قُرَیْشٌ قَتْلٰی تَحْتَ بُطُوْنِ الْكَوَاكِبِ! اَدْرَكْتُ وَتْرِیْ مِنْۢ بَنِیْ عَبْدِ مَنَافٍ، وَ اَفْلَتَتْنِیْۤ اَعْیَانُ بَنِیْ جُمَحَ، لَقَدْ اَتْلَعُوْۤا اَعْنَاقَهُمْ اِلٰۤی اَمْرٍ لَّمْ یَكُوْنُوْۤا اَهْلَهٗ فَوُقِصُوْا دُوْنَهٗ.
ترجمہ: ابو محمد (طلحہ) اس جگہ گھربار سے دور پڑا ہے۔ خدا کی قسم! میں پسند نہیں کرتا تھا کہ قریش ستاروں کے نیچے (کھلے میدانوں میں) مقتول پڑے ہوں۔ میں نے عبد مناف کی اولاد سے (ان کے کئے کا) بدلہ لے لیا ہے، (لیکن) بنی جمح کے اکابر میرے ہاتھوں سے بچ نکلے ہیں۔ انہوں نے اس چیز کی طرف گردنیں اٹھائی تھیں جس کے وہ اہل نہ تھے، چنانچہ اس تک پہنچنے سے پہلے ہی ان کی گردنیں توڑ دی گئیں۔[21]سید رضی، نہج البلاغہ، ج ۲، ص ۲۲۹، خطبہ ۲۱۴۔
کعب بن سور الازدی:
امام علیؑ کے لشکر میں قتل ہونے والے:
’’زيد اورسَيحان ‘‘ کہ دونوں صوحان کے فرزند ہیں جنگ جمل میں امام علیؑ کے رکاب میں شہید ہوئے۔ اسی طرح اصحابِ امیر المؤمنین میں ’’ علباء بْن الْحَارِث السدُوسِي ، هِنْد الْجملِي ، الصقعب ، عبد اللَّه دونوں سلیم کےبیٹے ہیں قتل ہوئے۔ [27]عصفری، خلیفہ بن خیاط، تاریخ خلیفہ بن خیاط، ج ۱، ص ۱۹۰۔امام علیؑ کے اصحاب میں سے جو جنگ جمل میں شہید ہوئے ان میں نامور شخصیات درج ذیل ہیں:
۱۔ هند بْن أبي هالة الأسدي التميمي:آپ کی رسول اللہ ﷺ کی گود میں پلے بڑے ۔ آپ جناب خدیجہؑ کی بہن ہالہ کے بیٹے تھے جبکہ متعدد مؤرخین نے آپ کو جناب خدیجہؑ کا فرزند قرار دیا ہے۔ آ پ نے جنگ بدر اور احد میں شرکت کا شرف حاصل کیا ۔ ہند بن ابی ہالہ رسول اللہ ﷺ کا حلیہ مبارک بیان کرنے میں معروف تھے اور امام حسن مجتبیؑ سے بھی روایت منقول ہے جس میں امامؑ نے ان کا بیان کردہ حلیہ مبارک ذکر کیا ہے۔ مؤرخین اور علماء رجال کا اتفاق ہے کہ آپ امام علیؑ کی معیت میں جنگ جمل میں شہید ہوئے۔ [28]ابن عبد البر، یوسف بن عبد اللہ، الاستیعاب فی معرفۃ الاصحاب، ج ۴، ص ۱۵۴۵۔[29]ذہبی، محمد بن احمد ، تاریخ الاسلام، ج ۳، ص ۵۳۶۔
۲۔ مُسلم الجُهَنيّ:
جہنی قبلیہ سے تعلق رکھنے والے اس جوان کا نام ’’مسلم بن عبد اللہ الجہنی‘‘ ہے۔ مسلم پندرہ سولہ سالہ وہ نوخیز جوان ہے جس نے خود آگے بڑھ کر لشکر حضرت عائشہ کے سامنے قرآن کریم کو کھولا اور قرآن کی طرف دعوت دی جس کے نتیجہ میں جوانی کی تازہ بہاریں دیکھنے والا یہ خوبصورت جوان بے دردی کے ساتھ شہید کر دیا گیا۔ [30]ذہبی، محمد بن احمد ، تاریخ الاسلام، ج ۳، ص ۵۳۵۔ جنگ جمل کا پہلا شہید یہی نوخیر جوان مسلم الجہنی تھا۔ [31]ذہبی، محمد بن احمد، سیر اعلام النبلاء، ج ۲، ص ۵۲۱۔ اس واقعہ کو بزرگ مؤرخین اور علماء رجال جیسے طبری، ابن اثیر، بلاذُری وغیرہ نے تفصیل کے ساتھ ذکر کیا ہے۔
تاریخ طبری اور شیخ مفید کی کتاب الجمل میں ذکر ہوا ہے کہ جنگ جمل کے آغاز میں امام علیؑ نے اپنے ہاتھ میں قرآن کریم اٹھایا اور تمام لشکر میں چکر لگاتے ہوئے فرمایا : کون ہے جو مخالفین میں اس قرآن کو لے کر جائے گا اور انہیں قرآن قبول کرنے کی دعوت دےگا ۔ جو بھی یہ کرے گا وہ شہید کر دیا جائے گا اور شیخ مفید نے اس جملہ کا اضافہ کیا ہے کہ امام علیؑ نے فرمایا کہ میں اس کی جنّت کا ضامن ہوں۔ امام علیؑ نے جب یہ جملات فرمائے تو ایک نوخیز جوان جس نے سفید قبا اوڑھی ہوئی تھی اور اس کی ماں بھی اس موقع پر موجود تھی ، اس نے کہا کہ میں اس کام کو انجام دوں گا۔ شیخ مفید نے نقل کیا ہے کہ امام علیؑ نے اس کی تازہ جوانی پر رشک کرتے ہوئے اس سے رخِ انور پھیر لیا اور دوبارہ اعلان کیا لیکن اس مرتبہ بھی یہی جوان اٹھ کھڑا ہوا۔ امام علیؑ نے دوبارہ اپنا چہرہ مبارک اس سے پھیر لیا اور اس کی جوانی پر ترس کھایاجبکہ اس کی ماں بھی موجود تھی۔ تیسری مرتبہ امام علیؑ نے دوبارہ یہی کلمات دہرائے لیکن لشکر میں سے اس جوان کے علاوہ کوئی نہیں اٹھا۔
تیسری مرتبہ اس جوان کا اپنے آپ کو فداکاری کے لیے پیش کرنے کی صورت میں امام علیؑ نے اس کے سپرد قرآن کریم کیا اور مخالفین کی طرف روانہ کیا۔ جوان حضرت عائشہ کے لشکر کے سامنے کھڑا ہوا اور بلند آواز میں بولا کہ یہ اللہ عزوجل کی کتاب ہے اور جو کچھ اس کتابِ الہٰی میں ہے امیر المؤمنین ؑ تمہیں اس کی طرف دعوت دیتے ہیں۔ یہ سننا تھا کہ حضرت عائشہ نے غضب میں حکم دیا کہ نیزوں سے اسے اکھاڑ پھینکو، اللہ اس کا برا کرے۔ حضرت عائشہ کے کہنے پر نیزے بردار اور تلوار لیے کئی افراد اس پر حملہ آور ہو گئے اور اس کا سیدھا ہاتھ کاٹ ڈالا ۔ اس نے قرآن کریم بائیں ہاتھ سے پکڑ لیا ۔ لشکرِ مخالفین نے اس مومن جوان کا بایاں ہاتھ بھی کاٹ ڈالا تو اس نے قرآن کریم کو اپنے سینے سے چمٹا لیا اور بالآخر خون میں نہا کر اس عظیم جوان جس کا نام مسلم جہنی تھا نے شہادت کا رتبہ حاصل کیا ۔ امام علیؑ نے جب اس جوان کو شہید دیکھا تو فرمایا : اب جنگ ہم پر حلال ہو گئی ہے۔
اسی موقع پر مسلم جہنی کی ماں جب اپنے لخت جگر کو کٹے جسم اور بکھرے اعضاء کی صورت میں دیکھا تو جیخ و پکار کرتے ہوئے اس کی طرف دوڑ پڑی اور اپنے آپ کو اپنے فرزند کے اوپر گرا دیا اور میدان سے گھسیٹ کر لانے کی کوشش کی ۔ امام علیؑ کی فوج سے ایک گروہ نکلا اور وہ اس مومن جوان کو امام علیؑ کے لشکر میں لے آیا۔مسلم جہنی کی ماں نے گریہ و آہ و زاری کرتے ہوئے یہ اشعار پڑھے : [32]شیخ مفید، محمد بن محمد، الجمل و النصرۃ لسید العترۃ فی حرب البصرۃ، ج ۱ ، ص ۳۳۹۔[33]طبری، محمد بن جریر، تاریخ طبری، ج ۳، ص ۵۲۲۔
لشکر حضرت عائشہ کا جنگ کی آمادگی کرنا:
امام علیؑ حضرت عائشہ کی نظر میں:
منابع: