loading

{قصص آئمه اطهارؑ}

شیعہ كى چند خصوصيات

اسلامی کهانی: ۱۲۲
ترجمه: عون نقوی

ابو اسمعیل كہتے ہيں كہ ميں امام باقرؑ كى خدمت ميں حاضر تھا۔ میں نے امامؑ سے عرض كى كہ جہاں ميں رہتا ہوں وہاں آپ كے ماننے والے بہت ہيں، امامؑ نے فرمايا كہ كيا ان ميں سے امير لوگ غريبوں كى مدد كرتے ہيں؟ كيا غریبوں سے اخلاق اور مہربانی سے پیش آتے ہیں؟ اور كيا ان كا خيال ركھتے ہيں؟ ان شیعوں ميں سے جو نيكوكار لوگ ہيں وہ گنہگاروں كے ساتھ حسن اخلاق كے ساتھ پيش آتے ہيں؟ اور كيا آپس ميں برادرانہ تعلق ہے يا نہيں؟ ابو اسمعیل کہتے ہیں کہ میں نے عرض کی۔ نہيں! ايسا كچھ نہيں ہے۔ امامؑ نے فرمايا كہ يہ شیعہ نہيں ہيں شیعہ تو وہ ہيں جو ان صفات كے حامل ہوں۔[1] محمدی اشتہاردى،محمد،داستان ہاى اصول كافى، ص۴۶۵۔ [2] كلينی، محمد بن یعقوب، الکافی، ج۲، ص۱۷۳،ح۱۱۔

منابع:

منابع:
1 محمدی اشتہاردى،محمد،داستان ہاى اصول كافى، ص۴۶۵۔
2 كلينی، محمد بن یعقوب، الکافی، ج۲، ص۱۷۳،ح۱۱۔
Views: 14

پڑھنا جاری رکھیں

گذشتہ مقالہ: جنوں کا پانی پلانا
اگلا مقالہ: مومن کو کھانا کھلانا