loading

شوگر کے مریض کا روزہ رکھنا

سوال :

شوگرکے مریض افراد کو دن میں ایک یا دو بار انسولین کا ٹیکہ لگانا پڑتا ہے اور ان کے کھانے میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے، کیونکہ اس سے خون میں شوگر کی سطح گر جاتی ہے اور اس کے نتیجے میں بے ہوشی طاری ہو جاتی ہے، بعض اوقات ڈاکٹر انہیں دن میں کھانا چند مرتبہ کھانے کا مشورہ دیتے ہیں، کیا اس شخص کا روزہ رکھنا ضروری ہے؟ 

جواب:

[[آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای]]:

اگر مریض جانتے ہیں کہ فجر سے غروب آفتاب تک کھانے پینے سے پرہیز کرنا ان کو نقصان پہنچائے گا یا نقصان کا اندیشہ ہو تو ان پر روزہ فرض نہیں ہے بلکہ روزہ رکھنا جائز نہیں ہے۔۔[1] آفیشل ویب سائٹ امام خامنہ ای،مسئلہ۷۵۷۔

[[آیت اللہ العظمی حسینی سیستانی]]:

ایسے مریض کا روزہ رکھنا درست نہیں ہے جس سے اس کو نقصان ہو (مثلا روزے سے بیماری بڑھے، یا علاج کی مدت میں اضافہ ہو، یا درد میں شدت پیدا ہو)۔[2] آفیشل ویب سائٹ آیت اللہ سیستانی،مسئلہ۱۔