رشتہ دار خواتین کی تصاویر دیکھنا
سوال :
رشتہ دار خواتین کی تصاویر اور فلموں کو دیکھنا کیسا ہے جس میں وہ حجاب کے بغیر نظر آتی ہیں؟
جواب:
[[آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای]]:
ان کی تصاویر اور ویڈیوز کو دیکھنا منع ہے (خاص طور پر ایسے معاملات میں جہاں ہتک حرمت اور فساد میں پڑنے کا اندیشہ ہو)۔[1] آفیشل ویب سائٹ امام خامنہ ای،مسئلہ۱۱۸۳۔
[[آیت اللہ العظمی علی حسینی سیستانی]]:
اگر وہ ان خواتین کو جانتا ہو تو احتیاط واجب کی بنا پر جائز نہیں اور احتیاط یہ ہے کہ تصویر کو چہرے اور دو ہاتھوں کے علاوہ نہ دیکھے[2] آفیشل ویب سائٹ علی حسینی سیستانی۔