loading

خاتون کا بلند آواز میں نماز پڑھنا

سوال :

کیا خاتون اپنی نمازیں اونچی آواز (جہر)کے ساتھ پڑھ سکتی ہے؟ 

جواب:

[[آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای]]:

عورتوں کو چاہئے کہ نماز ظہر اور عصر میں حمد اور سورہ کو آہستہ پڑھیں لیکن نماز صبح ، مغرب اور عشا میں حمد اور سورہ کو بلند آواز میں یا آہستہ پڑھ سکتی ہیں لیکن اگر نامحرم ان کی آواز سنے تو بہتر ہے کہ آہستہ پڑھیں۔[1] آفیشل ویب سائٹ رہبر معظم۔

[[آیت اللہ العظمی علی حسینی سیستانی]]:

احتیاط واجب کی بناء پر خواتین کو ظہر و عصر کی نماز آہستہ پڑھنا لازم ہے، جبکہ بقیہ نمازوں میں انہیں اختیار ہے چاہے بلند آواز سے پڑھیں یا آہستہ۔[2] آفیشل ویب سائٹ آیت اللہ سیستانی،مسئلہ۵۔