loading

حمل گرانا

سوال :

اگر ایک خاتون حمل نہیں گراتی تو اس کی یا اس کے خاندان کی عزت آبرو خاک میں مل جاۓ گی اس صورت میں وہ حمل گرا سکتی ہے؟ 

جواب:

[[آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای]]:

حمل گرانا شرعی طور پر حرام ہے۔ اور جو صورت سوال میں بیان ہوئی ہے اس میں بھی حمل گرانے کا جواز موجود نہیں ہے۔[1] آفیشل ویب سائٹ رہبر معظم، مسئلہ۷۹۔

[[آیت اللہ العظمی علی حسینی سیستانی]]:

حمل ٹھہر جانے کے بعد اسے گرانا کسی بھی صورت میں جائز نہیں ہے مگر یہ کہ ماں کی جان کو خطرہ ہویا بچہ کا باقی رہنا ماں کے لیے بہت سخت اور غیر قابل تحمل ہو اور اس سے نجات کا سقط کے سوا کوئی راستہ نہ ہو اس صورت میں بچہ میں روح آنے سے پہلے سقط کرنا جایز ہوگا، لیکن روح آنے کے بعد اس کا سقط کرنا کسی بھی حالت میں جایز نہیں ہے۔۔[2] آفیشل ویب سائٹ آیت اللہ سیستانی،مسئلہ۷۔