loading

گھر کا سربراہ فطرہ ادا نہ کرے

سوال :

اگر گھر کا سربراہ مثلا والد صاحب یا شوہر کہ جس پر گھرانے کے افراد کا فطرہ دینا ضروری ہوتا ہے ،وہ فطرہ نہیں دیتا تو خود بیوی یا بچوں پر اپنا فطرہ دینا ضروری ہے؟  

جواب:

[رہبر معظم امام خامنہ ای]:

ان پر اپنا فطرہ دینا ضروری نہیں ہے۔[1] آفیشل ویب سائٹ رہبر معظم۔

[آیت اللہ العظمی علی سیستانی]:

جس شخص کا فطرہ کسی دوسرے پر دینا ضروری ہوتا ہے مثلا بیویا کا شوہر پر اور بچوں کا والد پر، اگر وہ شخص فطرہ نہیں دیتا تو خود ان تحت کفالت افراد پر کچھ بھی واجب نہیں۔لیکن اگر جس شخص کے ذمے فطرہ دینا واجب تھا اور وہ نہ دے اس صورت میں اگر تحت کفالت افراد خود اپنا فطرہ دینے کی قدرت رکھتے ہوں تو احتیاط واجب کی بنا پر اپنا فطرہ ادا کریں۔[2] آفیشل ویب سائٹ آیت اللہ سیستانی،مسئلہ۲۶۴۸۔

[آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی]:

جس شخص پر اپنے اہل و عیال کا فطرہ دینا واجب ہو اگر وہ فطرہ نہ دے تو گھر کے افراد پر اپنا فطرہ اداکرنا ضروری نہیں ہے لیکن اگر خود استطاعت رکھتے ہوں تو احتیاط واجب کی بناپر اپنا فطرہ ادا کریں۔[3] آفیشل ویب سائٹ آیت اللہ مکارم شیرازی۔