loading

ٹائی لگانے کا حکم

سوال :

ٹائی (Tie)لگانے کا کیا حکم ہے؟

جواب:

[رہبر معظم امام خامنہ ای]:

کلی طور پر ٹائی اوراس جیسے دوسرے لباس کہ جو غیر مسلموں کا لباس شمار ہوتے ہیں اس طرح پہننا کہ یہ انکی پست ثقافت کی ترویج کا سبب بنتا ہو تو ان کا پہننا جائز نہیں ہے۔[1]  آفیشل ویب سائٹ رہبر معظم،مسئلہ۱۳۷۹۔

[آیت اللہ العظمی سیستانی]:

ٹائی لگانا جائز ہے۔[2] آفیشل ویب سائٹ آیت اللہ سیستانی۔

[آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی]:

جن ممالک میں ٹائی لگانا مغربی ثقافت کی ترویج اور اس ثقافت کے ساتھ موافقت کرنا شمار ہوتا ہے وہاں ٹائی لگانے سے اجتناب ضرور ی ہے لیکن جن ممالک میں لباس کا جزو شمار ہوتا ہو کوئی حرج نہیں۔[3] آفیشل ویب سائٹ آیت اللہ مکارم شیرازی۔