loading

نماز میں مرد کا لباس

سوال :

نماز کی حالت میں مرد پر اپنے جسم کا کتنا حصہ چھپانا واجب ہے؟ کیا قمیص کے بغیر نماز پڑھ سکتے ہیں؟

جواب:

[رہبر معظم امام خامنہ ای]:

مرد کے لیے ضروری ہے کہ نماز میں اپنی دونوں شرمگاہوں کو چھپاۓ چاہے اسے کوئی دیکھنے والا موجود نہ ہو۔ بہتر یہ ہے کہ ناف سے زانو تک کے حصے کو چھپایا جاۓ۔[1] آفیشل ویب سائٹ رہبر معظم۔

[آیت اللہ العظمی علی سیستانی]:

نماز میں مرد پر ضروری ہے کہ دونوں شرمگاہیں چھپاۓ چاہے اسے کوئی بھی دیکھنے والا نہ ہو۔ بہتر ہے کہ مرد حضرات نماز میں ناف سے لے کر زانو تک کی مقدار چھپائیں۔[2] آفیشل ویب سائٹ آیت اللہ سیستانی۔

[آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی]:

مرد پر ضروری ہے کہ نماز میں اس مقدار تک جسم کو ضرور چھپاۓ جس سے اس کی اگلی اور پچھلی شرمگاہ چھپ جاۓ۔ بہتر ہے کہ ناف سے زانو تک چھپاۓ اور اس سے بھی بہتر یہ ہے کہ ایسا لباس پہنے جو کسی معزز انسان کے سامنے انسان پہن کر جاتا ہے۔[3] آفیشل ویب سائٹ آیت اللہ مکارم شیرازی۔

[آیت اللہ العظمی وحید خراسانی]:

نماز میں مرد کے لیے ہر دو شرمگاہیں چھپانا واجب ہیں چاہے وہ کسی کی معرض دید میں نہ بھی ہو۔ احتیاط مستحب یہ ہے کہ ناف سے لے کر زانو تک کے حصے کو چھپاۓ۔[4] آفیشل ویب سائٹ آیت اللہ وحید خراسانی۔