loading

مستحب قربانی میں ایک سے زائد افراد کا شریک ہونا

سوال: جو افراد حج کے لیے مشرف نہیں ہو سکے ان کے لیے قربانی کرنا واجب ہے یا مستحب؟ اور اگر ان کے لیے قربانی کرنا مستحب ہے تو ایک قربانی میں ہم چند افراد شریک ہو سکتے ہیں؟

جواب

[رہبر معظم امام خامنہ ای]:

جو افراد حج کے لیے مشرف نہیں ہوۓ ان کے لیے قربانی کرنا مستحب ہے۔ مستحب قربانی میں ایک سے زائد افراد شریک ہو سکتے ہیں۔[1]  آفیشل ویب سائٹ رہبر معظم،مسئلہ۶۔

[آیت اللہ العظمی سیستانی]:

جو افراد حج پر نہیں جا سکے ان پر قربانی کرنا مستحب ہے۔ مستحب قربانی میں ایک یا ایک سے زائد افراد شریک ہو سکتے ہیں۔[2] آفیشل ویب سائٹ آیت اللہ سیستانی،مسئلہ۶۔

[آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی]:

ایسے افراد پر قربانی کرنا مستحب ہے۔ مستحب قربانی میں ایک سے زائد جتنے افراد شامل ہونا چاہیں شریک ہو سکتے ہیں۔[3] آفیشل ویب سائٹ مکارم شیرازی۔