loading

محرم میں کالا لباس پہننا

سوال :

سننے میں آیا ہے کہ کالا لباس پہننا مکروہ ہے؟ کیا محرم اور صفر کے ماہ میں کالے کپڑے پہن سکتے ہیں؟  

جواب:

[رہبر معظم امام خامنہ ای]:

ایام عزاء امام حسینؑ میں تعظیم شعائر الہی اور حزن و غم کے اظہار کے لیے کالا لباس پہنناباعث ثواب ہے۔[1] آفیشل ویب سائٹ رہبر معظم۔

[آیت اللہ العظمی علی سیستانی]:

 محرم اور صفر میں کالا لباس پہننا پسندیدہ کام ہے اور اس کی کراہت ثابت نہیں ہے۔[2]آفیشل ویب سائٹ آیت اللہ سیستانی۔

[آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی]:

پسندیدہ۔ امام حسینؑ کے غم میں کالا لباس پہننا مکروہ نہیں ہے بلکہ ترجیح اس میں ہے کہ کالا لباس پہنا جاۓ کیونکہ اس میں شعائر الہی کی تعظیم مقصود ہے۔[3] آفیشل ویب سائٹ آیت اللہ مکارم شیرازی۔