loading

فطرہ بھول جانے کی صورت

سوال :

السلام  علیکم ۔اگر فطرہ دینا بھول گئے یا کسی صورت بھی رہ جاۓ تو فطرہ کی قضا کا کیا حکم ہے براۓ مہربانی رہنمائی کیجیے۔   

جواب:

[رہبر معظم امام خامنہ ای]:

وعلیکم السلام۔فطرہ اگر الگ کر کے رکھا تھا تو وہی ادا کر دیں۔ لیکن اگر جدا بھی نہیں کیا تھا تو احتیاط واجب کی بنا پر ادا و قضا کی نیت کے بغیر فطرہ قربت کی نیت سے دے۔ [1] آفیشل ویب سائٹ رہبر معظم۔

[آیت اللہ العظمی علی سیستانی]:

 وعلیکم السلام۔ فطرہ بھول جانے کی صورت میں یہ واجب ساقط نہیں ہو جاتا۔ احتیاط واجب کی بنا پر اگر فطرہ وقت پر ادا کرنا بھول جائیں تو ادا و قضا کی نیت کے بغیر فقیر کو دیا جاۓ۔[2]سائٹ ہدانا۔

[آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی]:

اگر وقت پر فطرہ ادا نہ کر سکیں تو بعد میں احتیاط مستحب کی بنا پر ما فی الذمہ کی نیت سے فطرہ دیں۔ بغیر اس کے کہ ادا و قضا کی نیت کرے۔[3] آفیشل ویب سائٹ آیت اللہ مکارم شیرازی۔