loading

فطرہ ادا کرنے صحیح کا وقت

سوال :

فطرہ نکالنے کا صحیح وقت بتا دیں جزاک اللہ۔   

جواب:

[رہبر معظم امام خامنہ ای]:

ماہ شوال نظر آنے کے بعد فطرہ کا مال جدا کر لیا جاناچاہیے۔اگر شخص نماز عید پڑھتا ہے تو احتیاط واجب کی بناپر نماز سے پہلے فطرہ ادا کرے یا اسے جدا کر لے۔اور اگر نماز عید نہیں پڑھتا توروز عید کی ظہر تک مہلت موجود ہے۔[1] آفیشل ویب سائٹ رہبر معظم،مسئلہ۱۱۔

[آیت اللہ العظمی علی سیستانی]:

احتیاط واجب کی بنا پر اگر شخص نماز عید پڑھتا ہے تو اسے چاہیے کہ نماز سے پہلے فطرہ ادا کرے۔ لیکن اگر نماز نہیں پڑھتا تو ظہرکی اذان سے پہلے فطرہ ادا کرے۔[2] آفیشل ویب سائٹ آیت اللہ سیستانی،مسئلہ۲۶۷۸۔

[آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی]:

فطرہ کا وقت روز عید فطر ہے۔ضروری ہے کہ نماز سے پہلے فطرہ نکال لے اور اگر نماز نہیں پڑھتا تو ظہر تک تاخیر کر سکتا ہے۔[3] آفیشل ویب سائٹ آیت اللہ مکارم شیرازی۔