loading

عزاداری کے جلوس میں امریکہ مردہ باد کا نعرہ

سوال :

میرا سوال یہ ہے کہ ہمارے یہاں یوم عاشور ہ کے جلوس دو گروپوں میں تقسیم ہو چکے ہیں۔ اور وقت بانٹ کر الگ الگ عزاداری کے جلوس نکالتے ہیں اختلاف کی وجہ یہ ہے کہ ایک گروپ نوحہ خوانی کے بیچ میں امریکہ اسرائیل برطانیہ مردہ باد اور امام خامنہ ای و عالم اسلام کی سربلندی کے نعرے لگاتے ہیں جبکہ دوسرا گروہ اس طرح کے نعروں کو ماتمی جلوسوں میں مناسب یا جائز نہیں سمجھتے۔کیا ایسا کرنا درست ہے؟

جواب:

ايسى تقسيم اسلام اور تشيع كے اصولوں كے خلاف ہے ۔ اسلام نے شدت سے تفرقہ بازى اور گروہوں ميں بٹنے سے منع كيا ہے ۔ اس ليے عزادارى اور نماز وغيرہ سب عبادات يكجا ہو كر وحدت كے ساتھ انجام دينى چاہيے ۔ عزادارى كا بنيادى مقصد ’’ امام حسين ؑكا غم منانا اور ان كے ہدف كو برپا ‘‘ كرنا ہے ۔ جو لوگ عزادارى كے مقاصد كو انجام ديتے ہيں وہى اصل عزادار ہيں ۔ ماتم كرنا غمِ حسين ؑ منانا ہے اور دورِ حاضر كے طاغوت اور يزيد كے خلاف اظہارِ براءت كرنا اور اس كے خلاف آواز اٹھانا عزادارى كے ہدف كو پورا كرنا ہے ۔ نيز اہل حق جو دورِ حاضر كے يزيد كے خلاف ڈٹے ہوئے ہيں ان كى حمايت كرنا حقيقت ميں امام حسين ؑ كى حمايت كرنا ہے ۔ كيونكہ عزادارى صرف رسم نہيں ہے بلكہ حقيقت ميں طاغوت اور يزيديت سے مبارزہ اور ٹكراؤ ہے ۔ اگر ٹكراؤ جنم نہ لے تو يزيد كو ايسى عزادارى سے كوئى نقصان نہيں پہنچتا ۔ يزيد اس حسينيت سے ڈرتا ہے جو اس كا تختہ الٹے اور اس كے جرائم آشكار كرے۔