loading

روزے میں ٹوتھ پیسٹ کرنے کا حکم

سوال :

میں نے سنا ہے کہ روزے کی حالت میں ٹوتھ پیسٹ کرنا صحیح نہیں ہے؟ کیا یہ درست بات ہے کہ روزے میں صرف مسواک کرنا چاہیے ؟اگر ٹوتھ پیسٹ کرنا ہو تو صرف سحری کے وقت یا افطار کے بعد کریں؟  

جواب:

[رہبر معظم امام خامنہ ای ]:

روزے کی حالت میں ٹوتھ پیسٹ کرنا یا مسواک کرنا جائز ہے۔ لیکن ضروری ہے جو ذرات دانت صاف کرتے ہوۓ لعاب دہن کے ساتھ مخلوط ہو جائیں ان کو تھوکے۔ اگر یقین ہو کہ ٹوتھ پیسٹ کرنے سے اس کے ذرات منہ کے اندر چلے جائیں گے تو جائز نہیں۔ [1] سائٹ تسنیم۔

[آیت اللہ العظمی علی حسینی سیستانی]:

ٹوتھ پیسٹ یا مسواک کرنے سے روزہ باطل نہیں ہوتا،مگر یہ کہ اس کے ذرات منہ کے اندر چلے جائیں۔اگر ذرات منہ کے اندر نہیں جاتے تو کوئی حرج نہیں۔[2] آفیشل ویب سائٹ آیت اللہ سیستانی۔

[آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی]:

ٹوتھ پیسٹ کے تمام ذرات تھوک دے تو کوئی حرج نہیں۔[3] آفیشل ویب سائٹ آیت اللہ مکارم شیرازی۔