loading

خواتین کا مسجد میں نماز پڑھنا

سوال :

کیا خواتین مسجد میں نماز پڑھ سکتی ہیں؟ خاتون کے لیے مسجد میں نماز پڑھنا بہتر ہے یا گھر میں نماز پڑھے تو زیادہ بہتر ہے؟ 

جواب:

[رہبر معظم امام خامنہ ای]:

مسجد میں نماز پڑھنے کی فضیلت فقط مردوں کے لیے نہیں ہے بلکہ عورتوں کے لیے بھی افضل یہ ہے کہ مسجد میں با جماعت نماز پڑھیں۔[1] آفیشل ویب سائٹ رہبر معظم،مسئلہ۳۹۱۔

[آیت اللہ العظمی علی سیستانی]:

خواتین کے لیے بہتر یہ ہے کہ ایسی جگہ پر نماز پڑھیں جہاں پر نا محرم سے محفوظ ہوں، اپ چاہے یہ جگہ مسجد ہو یا گھر فرق نہیں پڑتا۔[2] توضیح المسائل مراجع عظام،ج۱، ص۵۰۰،مسئلہ۸۹۴۔

[آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی]:

اگر مسجد جانے کی صورت میں نامحرم سے محفوظ ہیں تو بہتر ہے کہ مسجد میں جا کر نماز پڑھیں، اور اگر دینی مسائل کی یادگیری فقط مسجد جا کر ممکن ہو تو اس صورت میں مسجد جانا واجب ہے۔ لیکن اگر مسجد جانے سے نامحرم سے خود کو محفوظ نہ رکھ سکے تو گھر میں نماز پڑھے۔۔[3] آفیشل ویب سائٹ آیت اللہ مکارم شیرازی۔