loading

خاتون اور بچے کا ذبح کرنا

سوال :

کیا خاتون یا نابالغ ۱۳ یا ۱۴ سال کا بچہ قربانی کو ذبح  کر سکتا ہے؟

جواب:

[[آیت اللہ العظمی علی سیستانی]]:

خاتون یا وہ بچہ جو سمجھدار ہو اچھے برے کی تمیز رکھتا ہو ذبح کر سکتا ہے۔[1] آفیشل ویب سائٹ آیت اللہ سیستانی، مسئلہ۲۶۱۱۔

[[آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی]]:

قربانی کو خاتون بھی ذبح کر سکتی ہے، یا وہ بچہ جو ممیز ہے اور ذبح کے احکام کو جانتا ہے ذبح کر سکتا ہے۔ تاہم اگر مرد موجود ہو تو خواتین اور بچوں کو اس کام سے معاف رکھا جاۓ تو بہتر ہے۔[2] آفیشل ویب سائٹ مکارم شیرازی۔