loading

جس شخص پر قضا روزہ واجب ہے اس کا مستحب روزہ رکھنا

سوال :

اس سال ماہ رمضان میں بیماری کی وجہ سے کچھ روزے مجھ سے قضا ہو گئے۔ابھی میں عید غدیر کا مستحب روزہ رکھنا چاہتا ہوں ۔ کیا میرا مستحب روزہ رکھنا درست ہے یا پہلے قضا روزے رکھنا ضروری ہیں؟ 

جواب:

[رہبر معظم امام خامنہ ای]:

جس شخص نے ماہ رمضان کے قضا روزے رکھنے ہوں وہ مستحب روزہ نہیں رکھ سکتا۔اور اگر ظہر کے وقت سے پہلے اسے یا د آ جاۓ کہ اس کے ذمہ تو قضا روزہ ہے اپنے مستحب روزے کی نیت کو تبدیل کر کے قضا روزے کی نیت کر لے اس کا روزہ صحیح ہوگا۔لیکن اگر ظہر کے بعد یا د آۓ تو اس کا روزہ باطل ہے۔ [1] آفیشل ویب سائٹ رہبر معظم۔ 

[آیت اللہ العظمی علی سیستانی]:

 جس شخص نے رمضان کا قضا روزہ رکھنا ہو وہ مستحب روزہ نہیں رکھ سکتا ۔ اگر مستحبی روزہ رکھے بھی تو اس کا روزہ باطل ہے۔[2]آفیشل ویب سائٹ آیت اللہ سیستانی،مسئلہ۳۔

[آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی]:

جس شخص نے ماہ رمضان کے قضا روزے ابھی تک بجا نہیں لاۓ وہ مستحب روزہ نہیں رکھ سکتا۔ اگر بھول کر رکھ لے تو ظہر سے پہلے یاد آ جاۓ تو قضا روزے کی نیت میں تبدیل کر سکتا ہے اور اگر ظہر کے بعد یا د آتا ہے تواس کا روزہ باطل ہے۔[3] آفیشل ویب سائٹ آیت اللہ مکارم شیرازی۔