loading

اہل سنت کے ساتھ افطار کا حکم

سوال :

میرا سوال یہ ہے کہ میں اہل سنت دوستان کے ساتھ ہاسٹل میں رہتا ہوں۔ کیا وحدت کی خاطر جب وہ روزہ افطار کر رہے ہوں ، میں بھی ان کے ساتھ روزہ کھول سکتا ہوں؟  

جواب:

[رہبر معظم امام خامنہ ای]:

روزہ شرعی وقت ہونے سے پہلےنہیں کھول سکتے۔[1] سائٹ پاسخ گو۔

[آیت اللہ العظمی علی سیستانی]:

 احتیاط واجب کی بنا پر جب تک مشرق میں پھیلی سرخی زائل نہیں ہو جاتی تب تک انتظار کرے۔[2]آفیشل ویب سائٹ آیت اللہ سیستانی۔

[آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی]:

شرعی طور پر افطار کے وقت کا انتظار کرنا ضروری ہے۔[3] آفیشل ویب سائٹ آیت اللہ مکارم شیرازی۔