loading

اپنے شوہر کے لیے رقص کرنا

سوال :

کیا میں اپنے شوہر کے لیے رقص کر سکتی ہوں؟جبکہ دوسرے افرادبھی موجود ہوں۔  

جواب:

[رہبر معظم امام خامنہ ای]:

خاتون کا اپنے شوہر کے لیے رقص کرنا کسی حرام امر کے مرتکب ہونے کا باعث نہ ہو تو کوئی حرج نہیں۔مطلب اگر کوئی دوسرا شخص موجود نہ ہو تو جائز ہے۔[1] خامنہ ای، سید علی، اجوبۃ الاستفتائات،ج۲،ص۳۵۔

[آیت اللہ العظمی علی سیستانی]:

 ہاں !اگر حرام موسیقی کے ساتھ رقص نہ کرےاور فقط اپنے شوہر کی موجودگی میں ہو  تو جائز ہے۔[2]آفیشل ویب سائٹ آیت اللہ سیستانی۔

[آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی]:

خاتون کا اپنے شوہر کے لیے رقص کرنا جائز ہے بشرطیکہ کوئی اور شخص وہاں موجود نہ ہو۔[3] آفیشل ویب سائٹ آیت اللہ مکارم شیرازی۔