loading

اسٹیل کی چھری سے ذبح کرنا

سوال :

کیا جانور کو اسٹیل کی چھری سے ذبح کرنا درست عمل ہے یا ضروری ہے کہ لوہے کی چھری یا چاقو سے ذبح کیا جاۓ؟ 

جواب:

[رہبر معظم امام خامنہ ای]:

اسٹیل کی چھری سے ذبح کر سکتے ہیں۔[1]  سائٹ ہدایتگر۔

[آیت اللہ العظمی سیستانی]:

اسٹیل کی چھری سے جانور ذبح کرنا اشکال سے خالی نہیں ہے اس لیے احتیاط یہ ہے کہ لوہے کی چھری یا چاقو سے ذبح کیا جاۓ۔[2] آفیشل سائٹ آیت اللہ سیستانی، مسئلہ۳۱۴۔

[آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی]:

اسٹیل کی چھری سے جانور ذبح کرنا جائز ہے۔[3] آفیشل سائٹ آیت اللہ مکارم شیرازی۔

[آیت اللہ العظمی وحید خراسانی]:

احتیاط واجب کی بنا پر اسٹیل کی چھری سے ذبح کرنا مجزی نہیں۔[4] آفیشل ویب سائٹ وحید خراسانی۔