loading

احتلام کے ہونے میں شک کرنا

سوال :

ایک شخص نیند سے بیدار ہوتا ہے اور شک کرتا ہے کہ اسے احتلام ہوا ہے یا نہیں ایسی صورت میں کیا کرے کیا اسے غسل جنابت کرنا ہوگا؟   

جواب:

[رہبر معظم امام خامنہ ای]:

 اگر کسی طرح سے یقین حاصل ہو جاۓ کہ منی خارج ہوئی ہے اور اس میں منی کی تینوں یا کوئی ایک شرعی علامت تھی تو خود کو محتلم سمجھے اور غسل جنابت انجام دے لیکن اگر کسی بھی صورت میں یقین حاصل نہ ہو تو فقط شک کی بنا پر غسل جنابت واجب نہیں۔[1]  سائٹ ہدانا۔

[آیت اللہ العظمی سیستانی]:

شک کی بنا پر غسل واجب نہیں، مگر یہ کہ کسی طرح سے یقین حاصل ہو جاۓ۔[2] آفیشل ویب سائٹ آیت اللہ سیستانی،مسئلہ۲۶۔

[آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی]:

شک کی صورت میں غسل جنابت واجب نہیں۔[3] آفیشل ویب سائٹ آیت اللہ مکارم شیرازی۔