مسلمان خاتون کا مغربی یونیورسٹیز میں پڑھنا
سوال :
کیا کوئی مسلمان عورت مغرب کی یونیورسٹیوں میں جا سکتی ہے جہاں لڑکوں اور لڑکیوں کے درمیان آزادانہ تعلقات ہوتے ہیں؟
جواب:
[[آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای]]:
بذات خود یونیورسٹی جانے میں کوئی حرج نہیں ،خواتین کے لیے حجاب پہننا واجب ہے۔ اگر وہ حرام امور میں پڑنے سے خود کو بچا سکتی ہے اور اس کے علاوہ ایسے اختلاط سے پرہیز کرسکتی ہے جو فتنہ و فساد کا باعث بنے تو جائز ہے۔[1] آفیشل ویب سائٹ رہبر معظم۔
[[آیت اللہ العظمی حسینی سیستانی]]:
اگر اسے یقین ہو کہ وہ اپنے دین کو محفوظ رکھ سکتی ہے اور شرعی ذمہ داریوں کا خیال رکھ سکتی ہے جیسے: حجاب، اور حرام لمس سے دور رہنا اور فاسد اور منحرف ماحول سے متاثر نا ہونا وغیرہ تو جائز ہے، ورنہ جائز نہیں۔[2] آفیشل ویب سائٹ آیت اللہ سیستانی،مسئلہ۵۳۰۔