متعہ والی عورت سے نکاح دائمی کرنا
سوال :
ایک شخص نے ایک عورت سے نکاح متعہ کیا ہے کیا اسی عورت سے نکاح متعہ کی مدت پوری ہونے سے پہلے نکاح دائمی کر سکتا ہے؟
جواب:
[امام خمینیؒ]:
یہ کام جائز نہیں ہے ۔ ضروری ہے کہ مرد پہلے متعہ کی باقی مندہ مدت عورت کو بخشے اور پھر نکاح دائمی کا صیغہ جاری کیا جاۓ۔[1] خمینی، روح اللہ موسوی، تحریر الوسیلہ، ج۲، ص۲۷۶،مسئلہ۱۱۔
[آیت اللہ العظمی سیستانی]:
مرد پر ضروری ہے کہ نکاح متعہ کی باقی ماندہ مت کو بخشے اور پھر دائمی نکاح کا صیغہ جاری ہو۔[2] آفیشل ویب سائٹ آیت اللہ سیستانی،مسئلہ۲۴۹۔