loading

{اسلامی داستانیں: داستان نمبر ۱۰۳}

امام صادقؑ اور ان کے شاگرد

ترجمہ: عون نقوی

شیخ محمد بن یعقوب کلینی نے اپنی سند سے نقل کیا ہے:

اس محفل میں امامؑ کے جلیل القدر  و شاگرد موجود تھے۔ امام توحید اور خداشناسی پر درس دے رہے تھے۔ مجلس کے دوران ایک شخص نے کہا:اللہ اکبر۔ امامؑ نے فرمایا کہ اے شخص کیا تو بتا سکتاہے کہ یہ کلمہ جو تم نے ادا کیا ہے اس کا مطلب کیا ہے؟ اس نے عرض کی کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ  اللہ ہر چیز سے بڑا ہے۔ امامؑ نے فرمایا کہ تو نے اس طرح معنی کر کے اللہ تعالی کے وجود کو محدود کر دیا۔ (یعنی محدود اشیاء کے ساتھ اس لا محدود ذات کا مقائسہ کیا ہے)اس شخص نے عرض کی کہ یا مولا! پھر اس جملے کو کیسے معنی کریں؟امامؑ نے جواب دیا کہ اس کا معنی یہ کرو کہ اللہ تعالی کی ذات اس سے کہیں بڑھ کر ہے کہ اس کی تعریف کی جا سکے۔[1] محمدی اشتہاردی، محمد، داستان ہای اصول کافی، ص۶۶۔ [2] کلینی،محمد بن یعقوب، الکافی، ج۱،ص۱۱۷،ح۸۔

منابع:

منابع:
1 محمدی اشتہاردی، محمد، داستان ہای اصول کافی، ص۶۶۔
2 کلینی،محمد بن یعقوب، الکافی، ج۱،ص۱۱۷،ح۸۔