{اسلامی داستانیں: داستان نمبر ۴۹}
امام حسینؑ کے صحابیوں کی آخری نماز
عاشور كے دن امام حسين ؑکے صحابیوں ميں سے ايك صحابى امام ؑ كى خدمت ميں حاضر ہوۓ اورعرض كى :يا اباعبداللہؑ ! نماز كا وقت ہے اورہم چاہتے ہيں كہ آخرى مرتبہ آپ كى اقتداء ميں نماز باجماعت ادا كريں۔امام عالى مقامؑ نے نگاہ اٹھائى اور ديكھا كہ واقعى نماز كا وقت ہوگياہے۔ كہتے ہيں كہ آپ ؑ نے ارشاد فرماىا: «ذكرت الصلاة، جعلك اللّه من المصلّين ».تم نے نماز كو ياد كيا خدا تمہيں نمازيوں ميں سے قرار دے۔[1] المقرم،سید عبدالرزاق ،مقتل الحسین علیہ السلام،ج۱،ص۲۴۴۔ ايك ايسے مجاہد كوجو اپناسرہتھیلی پر ركھے ہوۓ ہے۔ امام ؑدعا ديتے ہيں كہ خدا تمہیں نمازيوں ميں سے قرار دے ۔پس آپ غور فرمائيں كہ ايك نمازى كا كيا مقام ہے؟[2] شہید مطہری، مرتضی،اسلامی داستانیں،ص۲۳۷۔
منابع:
↑1 | المقرم،سید عبدالرزاق ،مقتل الحسین علیہ السلام،ج۱،ص۲۴۴۔ |
---|---|
↑2 | شہید مطہری، مرتضی،اسلامی داستانیں،ص۲۳۷۔ |