loading

طلاق کا حق

سوال :

کیا لڑکی نکاح کے ضمن میں یہ شرط رکھ سکتی ہے کہ شوہر کے دوسری شادی کرنے کی صورت میں اسے طلاق کا حق حاصل ہو؟

جواب:

[[آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای]]:

عورت کے لئے طلاق کے حق کی شرط رکھنا باطل ہے، مگر یہ شرط رکھے کہ عورت طلاق جاری کرنے میں مرد کی وکیل ہو کہ اگر اس نے دوسری شادی کی تو عورت شوہر کی جانب سے خود کو طلاق دے دے؛ اس صورت میں شرط صحیح ہے۔[1] آفیشل ویب سائٹ امام خامنہ ای،مسئلہ۳۔

[[آیت اللہ العظمی علی حسینی سیستانی]]:

 اگر شوہر کی جانب سے طلاق دینے کی وکیل ہو تو خود کو طلاق دے سکتی ہے ورنہ نہیں۔[2] آفیشل ویب سائٹ علی حسینی سیستانی،مسئلہ۲۔