شادی کے لیے استخارہ کرنا
سوال :
آیا تسبیح اور قرآن کے ذریعہ شادی جیسے زندگی کے بنیادی مسائل کیلئے استخارہ کرنا جائز ہے ؟
جواب:
[[آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای]]:
بہتر یہ ہے کہ جن مسائل میں انسان کوئی فیصلہ کرنا چاہے سب سے پہلے انکے بارے میں غور و فکر کرے یا پھر تجربہ کاراور بااعتماد افراد سے مشورہ کرے اگر مذکورہ امور سے اسکی حیرت ختم نہ ہو تو استخارہ کرسکتاہے۔[1] آفیشل ویب سائٹ امام خامنہ ای،مسئلہ۱۴۳۷۔
[[آیت اللہ العظمی علی حسینی سیستانی]]:
احتیاط واجب کی بنا پر جایز ن استخارہ عام طور پر شک اور فیصلہ نہ کر پانے کی صورت میں کیا جاتا ہے، وہ بھی مشورت کے بعد ۔[2] آفیشل ویب سائٹ آیت اللہ سیستانی،مسئلہ۵۔