loading

روزے دار کا مشت زنی کرنا

سوال :

اگر روزہ دار جان بوجھ کر ایسا کام کرے جس سے اسکی منی خارج ہوجائےتو اس کے روزہ کا کیا حکم ہے؟

جواب:

[[آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای]]:

اگر جان بوجھ کر استمناء کرے اور منی خارج ہو جاۓ تو اس پر دوہرا کفارہ نہیں ہے لیکن احتیاط مستحب یہ ہے کہ دوہرا کفارہ ادا کرے۔ساٹھ روزے رکھے یا ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلاۓ یا احتیاط مستحب کی بنا پر دونوں انجام دے۔[1] آفیشل ویب سائٹ امام خامنہ ای۔

[[آیت اللہ العظمی علی حسینی سیستانی]]:

ایسی صورت میں قضا اور کفارہ دونوں واجب ہیں۔اور ضروری ہے کہ گزشتہ اعمال کی توبہ کرے۔[2] آفیشل ویب سائٹ علی حسینی سیستانی۔