روزے کی حالت میں گولی کھانا
سوال :
وہ مریض جو روزہ رکھ سکتا ہے لیکن اس نے دن کے اوقات میں صرف ایک گولی کھانی ہے کیا وہ روزہ رکھ سکتا ہے اور اس کا روزہ صحیح ہے؟
جواب:
[[آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای]]:
انسان مریض ہو اور گولی کھانا ضروری ہو تو گولی کھا سکتا ہے اور اس کا روزہ باطل ہے۔[1] آفیشل ویب سائٹ امام خامنہ ای،مسئلہ۸۲۵۔
[[آیت اللہ العظمی حسینی سیستانی]]:
یہ شخص مریض کے حکم میں شامل ہے اور اس پر روزہ رکھنا واجب نہیں ہے اور اگر گولی کھاتا ہے تو اس کا روزہ باطل ہو جاۓ گا۔[2] آفیشل ویب سائٹ آیت اللہ سیستانی،مسئلہ۳۱۔