loading

مصنوعی حمل

سوال :

کیا شرعی میاں بیوی کے نطفوں کو ٹیسٹ ٹیوب کے ذریعے ملانا جائز ہے؟ برفرض جواز،کیا مذکورہ عمل کو نامحرم ڈاکٹر انجام دے سکتا ہے؟؟

جواب:

[[آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای]]:

بذات خود مذکورہ عمل جائز ہے لیکن اس کے مقدمات جیسے ڈاکٹر کا چھنا اور شرمگاہ کو دیکھناحرام ہیں اور ان سے پرہیز کرنا واجب ہے ۔مذکورہ طریقے سے پیدا ہونے والا بچہ صاحب نطفہ ماں باپ کے ساتھ ملحق ہوگا ۔[1] آفیشل ویب سائٹ رہبر معظم مسئلہ۱۲۷۲۔

[[آیت اللہ العظمی علی حسینی سیستانی]]:

خود مذکورہ عمل جائز ہے لیکن اس کے مقدمات جیسا کہ ڈاکٹر کا عضو تناسل کو مس کرنا اور اس کا مشاہدہ کرنا جائز نہیں ہے، لیکن اگر والدین کو بچے کی ضرورت ہو اور عضو تناسل کو دیکھنے تک محدود ہو تو یہ جائز ہے اور یہ ایسی صورت میں ہے کہ جب والدین بچہ کے بغیر صبرنہ کر سکتے ہوں اور بے اولاد ہونے کو تحمل کرنا انتہائی مشکل ہو۔[2] آفیشل ویب سائٹ آیت اللہ سیستانی،مسئلہ۳۔