loading

خواتین کا تنگ اور نامناسب لباس پہننا

سوال :

کیا خواتین کے لئے ایسا تنگ لباس پہننا جائز ہے جس سے بدن کا نشیب و فراز نمایاں ہو یا شادیوں میں عریاں اور ایسا باریک لباس پہننا جس سے بدن نمایاں ہو؟

جواب:

[[آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای]]:

اگر نامحرم مردوں کی نظرسے اورمفسدے کے مترتب ہونے سے محفوظ ہو تو کوئی حرج نہیں ہے وگرنہ جائز نہیں ہے۔[1] آفیشل ویب سائٹ امام خامنہ ای،مسئلہ۱۳۶۴۔

[[آیت اللہ العظمی علی حسینی سیستانی]]:

 اگر اس لباس میں اس کے بدن کی برجستگی نمایاں ہو یا گناہ میں پڑنے کا سبب بنے تو جایز نہیں ہے۔[2] آفیشل ویب سائٹ علی حسینی سیستانی۔