loading

انقلابی ترانے سننے کا حکم

سوال :

 کیا ایسے انقلابی نغمے سننا جائز ہے کہ جس میں پیانو ،بانسری اور طبلہ وغیرہ بجایا جاتا ہو؟؟

جواب:

[[آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای]]:

اگر غنا ہے یعنی ایسی آواز جو گلے میں پھیری جاۓ اور راہ خدا سے منحرف کر دے تو ایسی صورت میں سننا حرام ہے۔راہ خدا سے منحرف کرنے والی آواز کا مطلب یہ ہے کہ جو اپنی خصوصیات کی وجہ سے انسان کو خداوند متعال اور اخلاقی فضائل سے دور کرتی ہے۔ایسی خصوصیات کی حامل آواز کی تشخیص کا معیار عرف عام ہے۔لیکن اگر غنا نہیں ہے تو کوئی حرج نہیں ہے۔[1] آفیشل ویب سائٹ امام خامنہ ای۔

[[آیت اللہ العظمی علی حسینی سیستانی]]:

 اگر موسیقی لھو لعب کی محافل کی طرز پر ہو تو اسکا سننا جائز نہیں۔[2] آفیشل ویب سائٹ علی حسینی سیستانی۔