loading

آپ کا نام ہشام بن سالم، کنیت ابو محمد اور جعفی و جوالیقی کے عنوان سے معروف ہیں۔ کوفہ میں رہنے کی وجہ سے آپ کو کوفی کہا جاتا ہے ۔ نجاشی نے دو مرتبہ آپ کو ثقہ ثقہ کہا ہے اور آپ کو امام جعفر صادقؑ اور امام موسی کاظمؑ کے اصحاب میں شمار کیا ہے۔ [1]نجاشی، احمد بن علی، رجال النجاشی، ص ۴۳۴، رقم: ۱۱۶۵۔ ((معجم رجال الحدیث ،الخوئی ، السید ابوالقاسم ،ج ،۲۰ ،ص ،۳۲۴۔))