loading

محمد بن علی ماجیلویہ شیخ صدوق کے مشایخ میں سے ہیں اور شیخ صدوق نے ۲۲۵ مقامات پر ان کے نام کے ساتھ رضی اللہ عنہ اور رحمہ اللہ لگایا ہے جس سے ان کے حسن حال اور وثاقت کا علم ہوتا ہے۔شیخ صدوق نے ۲۷۳ جگہوں میں ان کا تذکرہ کیاہے اور اس میں سے ۲۲۵ جگہوں پر رضی اللہ عنہ یا رحمہ اللہ لکھا ہے جوکہ بلا شک و شبہ محمد بن علی ماجیلویہ کی عظمت اور اوج وثاقت پر دلالت کرتا ہے۔[1]تستری، محمد تقی، قاموس الرجال، ج ۹، ص ۴۶۰۔[2] خوئی، سید ابو القاسم، معجم رجال الحدیث، ج ۱۸، ص ۵۹، رقم:۱۱۴۲۹۔ [3]محسنی، محمد آصف، بحوث فی علم الرجال، ص ۱۰۱۔

(مزید تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں)