آپ کا نام حماد بن عیسی ، کنیت ابو محمد، نسبت جہنی اور عربی الاصل ہیں۔ آپ کوفہ سے تعلق رکھتے ہیں لیکن بصرہ میں مقیم رہے۔ نجاشی نے آپ کو حدیث میں ثقہ اور صدوق قرار دیا ہے۔ آپ امام جعفر صادق، امام موسی کاظم ، امام رضا اور امام تقی علیہم السلام کے صحابی رہے ہیں اور امام تقیؑ کے دور میں وفات پائی۔ [1]نجاشی، احمد بن علی، رجال النجاشی، ص ۱۴۲، رقم: ۳۷۰۔
منابع: