loading

ابراہیم بن ہاشم امام تقی × کے صحابی ہیں اور کثرت سے روایات نقل کی ہیں۔  امام رضا× سے آپ کی ملاقات ثابت ہے اگرچے امام رضا× سے براہ راست احادیث آپ نے نقل نہیں کیں۔محدثین نے آپ سے کثرت سے روایات نقل کی ہیں جن کی تعداد چھ ہزار چار سو چودہ (۶۴۱۴) ذکر کی گئی ہے۔ محقق خوئی نے تصریح کی ہے:>لَا يَنْبَغِي الشَّكُّ فِي وَثَاقَةِ إبراهيْمَ بن هاشم‏، ابراہیم بن ہاشم کی وثاقت میں کسی قسم کا شک نہیں کرنا چاہیے <، اگرچے بعض نے احتیاط کی وجہ سے آپ کی تمام روایات قبول کی ہیں۔[1] خوئی، سید ابو القاسم، معجم رجال الحدیث، ج ۱، ص ۲۹۱، رقم:۳۳۲۔ [2]محسنی، محمد آصف، بحوث فی علم الرجال، ص ۳۴۴۔

(مزید تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں)