loading

ڈش انٹینا

سوال :

سیٹلائٹ چینلز دریافت کرنے والا ڈش انٹینا خریدنا جائز ہے؟

جواب:

[[آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای]]:

مذکورہ آلہ اگرچہ مشترک آلات میں سے ہے اور اس بات کی قابلیت رکھتا ہے کہ اس سے حلال استفادہ کیا جائے لیکن چونکہ غالباً اس سے حرام استفادہ کیا جاتا ہے اور اس کے علاوہ اسے گھر میں رکھنے سے دوسرے مفاسد بھی پیدا ہوتے ہیں لہذا اسکا خریدنا اور گھر میں رکھنا جائز نہیں ہے ہاں اگر کسی کو اطمینان ہو کہ اسے حرام میں استعمال نہیں کرے گا اور اسکے نصب کرنے پر کوئی اور مفسدہ بھی مترتب نہیں ہوگا تو اسکے لئے جائز ہے۔[1] آفیشل ویب سائٹ امام خامنہ ای۔

[[آیت اللہ العظمی علی حسینی سیستانی]]:

 اس کی اجازت نہیں ہے مگر یہ کہ اسے صحیح پروگرام دیکھنے اور غلط پروگرام نہ دیکھنے کا اطمینان ہو۔[2] آفیشل ویب سائٹ علی حسینی سیستانی،مسئلہ۱۔