loading

تالیاں بجانا

سوال :

آئمہ طاہرین(علیہم السلام) کی ولادت کی مناسبت پر امام بارگاہ میں یا اھل البیت (علیہم السلام) کی خوشی کی محافل میں ،یا ولائی قصیدوں میں تالیاں بجانا کیسا ہے ؟

جواب:

[[آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای]]:

جشن اور عیدین کے موقع پر حوصلہ افزائی یا تائیدکے طور پر تالیاں بجانے میں کوئی حرج نہیں ہے، لیکن مذہبی اجتماعات، خاص طور پر مساجد، امام بارگاہوں اور دعاؤں کے ماحول میں بہتر ہےکہ صلوات اور تکبیر یوں کے شعار لگائیں جائیں تاکہ مومنین کو ثواب ملے۔[1] آفیشل ویب سائٹ رہبر معظم ۔

[[آیت اللہ العظمی علی حسینی سیستانی]]:

بذات خود کوئی حرج نہیں ہے البتہ مناسب یہ ہے کہ اھل البیت علیہم السلام کی محافل میلاد میں ذکر و صلوات سے غافل نہ ہوا جائے۔[2] آفیشل ویب سائٹ آیت اللہ سیستانی۔