loading

ىعقوب بن یزید

تحرير: سید محمد حسن رضوی
2021-08-21

ىعقوب بن یزید بن حماد کی وثاقت کی تصریح نجاشی اور طوسی ہر دو نے کی ہے۔ علماء رجال آپ کی وثاقت پر متفق ہیں۔

رجالی تفصیلات كا جدول

۱۔ نام : ىعقوب بن یزید بن حماد[1] خوئی، سید ابو القاسم، معجم رجال الحدیث، ج ۲۱، ص ۱۵۷، رقم:۱۳۷۷۸۔ 
۲۔ کنیت:  ابو یوسف [2]نجاشی، احمد بن علی، رجال النجاشی، ص ۴۵۰، رقم: ۱۲۱۵۔
۳۔لقب/ نسبت: کاتب، انباری ، سلمی [3]طوسی، محمد بن حسن، فہرست کتب الشیعۃ، ص ۵۰۸، رقم: ۸۰۷۔
۴۔ رجالی حیثیت:
توثیق خاص
۱۔ نجاشی: ثقہ اور صدوق ہیں۔[4]نجاشی، احمد بن علی، رجال النجاشی، ص ۴۵۰، رقم: ۱۲۱۵۔
۲۔ طوسی: کثرت سے روایت کرنے والے اور ثقہ ہیں۔ [5]طوسی، محمد بن حسن، فہرست کتب الشیعۃ، ص ۵۰۸، رقم: ۸۰۷۔
۳۔ کشی: موجود نہیں۔
توثیق عام اس کی ضرورت نہیں ۔
۵۔طبقہ: آپ امام موسی کاظم، امام رضا اور امام تقی ^ کے صحابی ہیں۔[6]خوئی، سید ابو القاسم، معجم رجال الحدیث، ج ۲۱، ص ۱۵۷، رقم: ۱۳۷۷۸۔

علمی تبصره

ىعقوب بن یزید کی وثاقت اور صداقت کی صراحت کتب رجالیہ میں وارد ہوئی ہے۔ لہٰذا آپ کی وثاقت پر کسی قسم کی بحث موجود نہیں ہے۔ 

Views: 20

پڑھنا جاری رکھیں

گذشتہ مقالہ: الحسن بن راشد
اگلا مقالہ: سعد بن عبد اللہ