loading

{قصص آئمه اطهارؑ}

کافر کی چھینک کا جواب

اسلامی کهانی: ۱۲۹
ترجمه: عون نقوی

امام صادق ؑ كى خدمت ميں كچھ افراد موجودتھے ،ان ميں ايك نصرانى بھى موجود تھا۔ گفتگو و سوال جواب كے دوران نصرانى نے چھینک مارى جس پر حاضرين نے كہا’’ ھداك الله ‘‘ (یعنی اللہ تمہیں ہدايت دے) ۔ امام صادق ؑنے فرمايا كہ تم كہو’’ يرحمك الله‘‘ (یعنی اللہ تم رحمت نازل فرماۓ) حاضرين نے عرض كى ليكن وہ تو كافر ہے پھر اس پر رحمت الہی كيونكر نازل ہوگى؟ امام ؑنے جواب ميں فرمايا اللہ تعالی کی رحمت اس کی ہدایت پر مقدم ہے۔اگر اللہ اس پر رحمت نازل نہ كرے تو ہدايت بھى نہيں كرے گا۔اس لیے اس کے لیے رحمت خداوندی کی دعا کرو تاکہ اسے ہدایت بھی نصیب ہو جاۓ۔[1] محمدی اشتہادی، محمد، داستان ہای اصول کافی، ص۴۳۲۔ [2] کلینی، محمد بن یعقوب، الکافی، ج۲، ص۶۵۶، ح۱۸۔

منابع:

منابع:
1 محمدی اشتہادی، محمد، داستان ہای اصول کافی، ص۴۳۲۔
2 کلینی، محمد بن یعقوب، الکافی، ج۲، ص۶۵۶، ح۱۸۔
Views: 21

پڑھنا جاری رکھیں

گذشتہ مقالہ: ایک مومن کا دوسرے مومن پر حق
اگلا مقالہ: جعفری مذہب کا طعنہ