loading

{قصص آئمه اطهارؑ}

مومن کو کھانا کھلانا

اسلامی کهانی: ۱۲۰
ترجمه: عون نقوی

سدیر صیرفی کہتے ہیں کہ میں امام صادقؑ کی خدمت میں موجود تھا۔ امامؑ نے مجھ سے پوچھا كہ بتاؤ كيا چيز تمہیں روز ايك غلام آزاد كرانے سے روكتى ہے؟ سدير کہتے ہیں كہ ميں نے جواب ديا ميرے پاس اتنا مال نہيں كہ ہر روز غلام آزاد كروں۔ امامؑ نے فرمايا كہ ہر روز ايك مسلمان بھائى كو كھانا كھلايا كرو (اسكا ثواب ايك غلام آزاد كرانے كے برابر ہے)۔ سدير نے كہا يا امام جسے كھانا كھلاؤں وہ امير ہو يا غريب؟ امامؑ نے فرمايا كہ امير كو بھى كھلا سكتے ہو۔[1] محمدی اشتہاردى،محمد،داستان ہاى اصول كافى، ص۴۷۵۔ [2] كلينی، محمد بن یعقوب، الکافی، ج۲، ص۲۰۲،ح۱۲۔

منابع:

منابع:
1 محمدی اشتہاردى،محمد،داستان ہاى اصول كافى، ص۴۷۵۔
2 كلينی، محمد بن یعقوب، الکافی، ج۲، ص۲۰۲،ح۱۲۔
Views: 9

پڑھنا جاری رکھیں

گذشتہ مقالہ: شيعہ كى چند خصوصيات
اگلا مقالہ: مومن کسے کہتے ہیں؟