loading

{اسلامی داستانیں: داستان نمبر ۱۱۹}

مومن کون ہے؟

ترجمہ: عون نقوی

شیخ محمد بن یعقوب کلینی نے اپنی سند سے نقل کیا ہے :

سلیمان بن خالد امام باقرؑ كى خدمت ميں موجود تھے۔ امامؑ نے سلیمان سے پوچھا كہ كيا تم جانتے ہو كہ مسلمان کون ہے؟ سلیمان نے عرض كى يامولاؑ آپ بہتر جانتے ہيں۔ امامؑ نےفرمايا كہ مسلمان وہ ہے كہ جس كى زبان اور عمل سے دوسرے مسلمانوں كو گزند نہ پہنچے۔ پھر امامؑ نے فرمايا كہ كيا جانتے ہو كہ مومن کون ہے؟ سلیمان نے عرض كى كہ يا مولاؑ آپ ہى بہتر جانتے ہيں تو آپ ہى بتائيں۔ امامؑ نے فرمايا كہ مومن وہ ہے كہ جس كو مسلمین اپنے اموال اور جانوں كا امين سمجھتے ہوں۔[1] محمدى اشتہاردى،محمد، داستان ہاى اصول كافى،ص۴۸۰۔ [2] کلینی، محمد بن یعقوب، الکافی، ج۲،ص۲۳۴،ح۱۲۔

منابع:

منابع:
1 محمدى اشتہاردى،محمد، داستان ہاى اصول كافى،ص۴۸۰۔
2 کلینی، محمد بن یعقوب، الکافی، ج۲،ص۲۳۴،ح۱۲۔
Views: 19

پڑھنا جاری رکھیں

گذشتہ مقالہ: مومن کو کھانا کھلانا
اگلا مقالہ: دنیا مومن کے لیے زندان ہے